18 Jumaadal Ukhra 1448 AH | ١٨ جمادى الآخرة ١٤٤٨ هـ | Saturday, 28 November 2026

Zakat on Mutual Fund Investments

17 Jumaadal Ukhra 1448 | 27 November 2026

Question

2015 سے سرمایہ کاری شروع کی اور 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔

2020 تک ہر سال 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

کل سرمایہ کاری: 5 لاکھ روپے۔

پھر 2026 میں اس کی میچورٹی ہوئی اور میچورٹی پر رقم 11 لاکھ روپے ہوئی۔

حتمی میچورٹی رقم: ₹11,29,974

میرا سوال یہ ہے 2016 سے 2026 تک جن سالوں کی زکوٰۃ ادا نہیں کی گئی، ان تمام سالوں کی زکوٰۃ کتنی ادا کرنی ہوگی؟

مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ہر سال کی بڑھتی ہوئی رقم (growth/profit) کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ہمارے پاس صرف آخری میچورٹی کی رقم موجود ہے، جو ₹11,29,974 ہے۔
اس صورت میں پچھلے تمام سالوں کی زکوٰۃ کا حساب کیسے کیا جائے گا؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ ابھی جتنی تحقیق کی ہے اسی سب سے جو سرمایہ کاری تھی وہ جو باہمی سرمایہ کاری کے فنڈ میں تھی نا، اس باہمی سرمایہ کاری کے فنڈ کے اندر زیادہ تر جو حصص تھے وہ بینک کی کمپنیوں کے تھے۔ اس کا مطلب کہ اس میں سود شامل رہے گا۔ باقی کچھ دوسری کمپنیاں بھی تھیں لیکن اکثر جو زیادہ تر کمپنیوں کا تناسب تھا وہ بینک کی کمپنیوں ہی کا تھا۔
بینکوں کا تھا تو اتنی بات معلوم پڑی ہے ابھی، تو اب اس پر زکوٰۃ ہے یا نہیں، یہ ایک سوال ہے۔ اور دوسری چیز یہ ہے کہ اگر اس پر زکوٰۃ نہیں ہے تو اپنے جو پیسے ڈالے تھے، جیسے کہ اصل سرمایہ تھا، جو پیسہ اپنے ڈالے تھے، بغیر کسی منافع کے، جس پر منافع آیا، وہ نہیں بلکہ جو اپنے پیسے ڈالے تھے، اس پر زکوٰۃ آئے گی یا نہیں آئے گی؟ یہ سوال ہے۔جواب انگریزی میں بھی دے سکتے ہیں

Translation:
Question:
An investment of ₹100,000 was made in 2015.

An additional investment of ₹100,000 was made every year until 2020.

Total investment: ₹500,000.

The investment matured in 2026, and the maturity amount was ₹1,100,000.

Final maturity amount: ₹1,129,974.

My question is: how much Zakat must be paid for all the years from 2016 to 2026 in which Zakat was not paid?

The difficulty is that we do not have any record of the annual growth or profit of the investment. We only have the final maturity amount of ₹1,129,974.

In this situation, how should the Zakat for all the previous years be calculated?

Clarification:

Based on the research I have conducted so far, I have found that most of the shares held within the mutual fund in which I invested belonged to banking companies. This means that the investment would involve interest (Riba). There were also some other companies, but the majority of the shares were in banking companies.

Now that I have established that most of the investment was in banks, I have two questions:

1. Is Zakat obligatory on this investment or not?

2. If Zakat is not obligatory on the investment, then what about the original capital that I personally invested, excluding the profit earned on it? Is Zakat obligatory on the original amount I invested, or not?

Answer

Answer:

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.

As-Salāmu ‘Alaykum Wa-Rahmatullāhi Wa-Barakātuh.

Investing in conventional mutual funds that do not operate in accordance with Shariah principles is impermissible. One should sincerely repent and seek Allah's forgiveness, and refrain from investing in such impermissible ventures in the future.[1]

Furthermore, the profit earned from such mutual funds cannot be regarded as Halal, as it involves interest (Riba). Therefore, Zakat will be obligatory only on the original capital invested, and not on the profit earned.

Rather, the entire amount of such impermissible profit must be disposed of in charity without the intention of earning reward.[2]

Calculation of Zakah:
First, calculate 2.5% of the capital invested in the first year. In the second year, deduct the Zakat paid in the first year, add any additional capital invested, and calculate 2.5% of the remaining amount. Continue in the same manner for all subsequent years. Finally, add together the Zakat amounts for all the outstanding years and pay the total as Zakat.

Year Capital before Zakat (₹) Zakat 2.5% (₹) Capital after Zakat (₹)
2016 100,000 2,500.00 97,500.00
2017 197,500 4,937.50 192,562.50
2018 292,562.50 7,314.06 285,248.44
2019 385,248.44 9,631.21 375,617.23
2020 475,617.23 11,890.43 463,726.80
2021 463,726.80 11,593.17 452,133.63
2022 452,133.63 11,303.34 440,830.29
2023 440,830.29 11,020.76 429,809.53
2024 429,809.53 10,745.24 419,064.29
2025 419,064.29 10,476.61 408,587.68
2026 408,587.68 10,214.69 398,372.99

Total Zakat for 2016–2026: ₹101,627.01

Note: Although most of the mutual fund’s investments were invested in banking stocks, there is a possibility that some funds may have been invested in Halal avenues. Therefore, as a precaution, it is advisable to pay a slightly higher amount when discharging the Zakat.[3]
Moreover, if Zakat was not paid on the initial investment of ₹100,000 in 2015, Zakat must be calculated and paid for that year as well.

And Allah Ta’ala Knows Best.

Abdour-Rahmaan Lim Voon Heek

Student Darul Iftaa
Port-louis, Mauritius

Checked and Approved by,

Mufti Muhammad Zakariyya Desai.

[١]دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کا حکم

سوال: میوچل فنڈ میں پیسہ لگانا کیسا ہے؟ اس کاطریقہ یہ ہے کہ میوچل فنڈ میں ہم پیسہ میوچل فنڈ کمپنی کو دیتے ہیں جو ہمارے پیسوں کو شیئر مارکیٹ میں لگاتی ہے اپنی مرضی سے۔ ہم کمپنی کو اختیار دیتے ہیں کہ وہ ہمارے پیسوں سے کسی بھی کمپنی کا شیئر خرید سکتے ہیں جس میں کبھی نفع ہوتا ہے کبھی نقصان، جو ہم کو ہمارے اکاوٴنٹ میں دکھتا ہے۔ یہ سارا انویسٹمنٹ فنڈ منیجر کرایا ہے۔ میوچل فنڈ میں لگا ہوا پیسہ فنڈ منیجر کئی کمپنیوں میں شیئر خرید کر انویسٹ کرتا ہے جس سے زیادہ نقصان کا خطرہ کم ہو جاتا ہے کیونکہ کچھ شیئر نفع دیتے ہیں کچھ نقصان، ہمارا پیسہ کئی کمپنیوں میں لگا ہے اور کتنا فیصد لگا ہے یہ ہم میوچل فنڈ کی ماہانہ رپورٹ میں ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ میرا سوال ہے کہ:
(۱) کیا ایسے میوچل فنڈ میں پیسہ لگا سکتے ہیں؟ جو ہمارا پیسہ صرف حلال کمپنی میں لگاتی ہے کیونکہ کچھ میوچل فنڈ سیکٹرل ہے جیسے ٹرانسپورٹیشن فنڈ (نقل و حمل فند) جس میں فنڈ منیجر پیسہ صرف گاڑیوں کی کمپنی میں لگاتا ہے جو کہ حلال ہے۔
(۲) کچھ میوچل فنڈ سیکٹرل نہیں ہوتے بلکہ وہ جائز کمپنی کے ساتھ بینک کے شیئر میں بھی پیسہ لگاتے ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟
(۳) کچھ میوچل فنڈ ایسے بھی ہیں جن میں انویسٹمنٹ پر انکم ٹیکس میں کمی ہوتی ہے لیکن وہ ہمارا کچھ پیسہ بینک وغیرہ کے شیئر میں لگاتے ہیں جس کو ہم اسٹیٹمنٹ سے معلوم کرسکتے ہیں کہ کتنے فیصد ہمارے پیسے کا بینک میں لگا ہے، تو کیا انکم ٹیکس بچانے کے لئے ایسے میوچل فنڈ س میں پیسہ لگا سکتے ہیں؟ اور نفع جو ہوگا وہ حلال ہوگا یا حرام؟ ساتھ میں تطہیر کا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:888-750/N=8/1439
(۱): کسی بھی کمپنی یا ادارے میں سرمایہ کاری کرنا اس وقت جائز ہوتا ہے جب تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ کمپنی یا ادارے کا کاروبار اور اس میں سرمایہ کاری کا طریقہ شریعت کے مطابق ہے؛ اس لیے جس میوچل فنڈ میں فنڈ منیجر حلال کمپنی میں پیسہ لگاتا ہے، اس میں پیسہ لگانے کا طریقہ اور اس کے اصول وضوابط کیا ہوتے ہیں؟ نفع ونقصان کی تقسیم کس طرح ہوتی ہے؟ اور سرمایہ کار کو تمام تفصیلات جاننے اور معلوم کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کرنا ہوتا ہے ؟ تمام باتیں وضاحت کے ساتھ لکھیں، اس کے بعد إن شاء اللہ اصل سوال کا جواب دیا جائے گا۔
(۲): جن میوچل فنڈس میں پیسہ بینک کے شیئرمیں بھی لگایا جاتا ہے، ان میں سرمایہ کاری جائز نہیں؛ کیوں کہ بینک کا بنیادی کاروبار سودی لین دین کا ہوتا ہے۔
وھو-شراء الأسھم البنک الربوي- حرام؛لأن نشاطہ الأساسي محرم فلا یجوز تداول أسھمہ بیعاً وشراء (فقہ البیوع ص ۱۰۶۱، ط:مکتبة معارف القرآن کراتشي)،نیز فقہی مقالات (۱: ۱۴۴، مطبوعہ: زم زم بک ڈپو،دیوبند) دیکھیں۔
(۳): اس سوال کے جواب کے لیے بھی نمبر ایک میں ذکر کردہ وضاحت طلب امور کی وضاحت ضروری ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم

داراالافتاء جامعۃ الرشید

میوچل فنڈ میں انوسٹمنٹ کا حکم

سوال:میوچل فنڈ کے نام سے بہت ساری کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ پیسہ انوسٹ کرو ہم آپکو اس پر نفع دیں گے۔اور بعض اوقات یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ جتنی رقم انوسٹ کریں گے وہ اس کم نہیں ہو گی۔ تو کیا اس طرح سے ان میوچل فنڈز میں پیسہ لگانا شرعاً درست ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میوچل فنڈ دو طرح کے ہیں۔ ایک کنونشنل اور دوسرے اسلامک۔ چونکہ کنونشنل میوچل فنڈ جائز اور ناجائز دونوں طرح کے کاروبا رمیں انوسٹ کرتے ہیں، لہذا ان میں سرمایہ انوسٹ کرنا جائز نہیں۔ البتہ وہ اسلامک میوچل فنڈ جن کا باقاعدہ شریعہ بورڈ ہے، اور مستند مفتیان کرام کی نگرانی میں کام کرتے ہیں ان میں سرمایہ انوسٹ کرنا جائز ہے۔ رہی بات لگائے ہوئے سرمائے میں کمی نہ ہونے کی تو کمپنی کی طرف اس کی ضمانت نہیں ہوتی بلکہ سابقہ رکارڈ اور محفوظ طریقہ کار کے پیش نظر اس بات کی امید دلائی جاتی ہے کہ اصل سرمائے میں کمی نہیں ہوگی۔ دلیل اس کی یہ ہے کہ کمپنی اپنے آفرنگ ڈاکومنٹس میں ممکنہ نقصانات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان سے برأت کا ذکر بھی کرتی ہے۔

حوالہ جات

﴿أَحَلَّ الله البيع وَحَرَّمَ الربا﴾ (البقرة : 275)

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

[2] «المبسوط» للسرخسي (2/ 198):

قال:) وليس على التاجر زكاة مسكنه وخدمه ومركبه وكسوة أهله وطعامهم وما يتجمل به من آنية أو لؤلؤ وفرس ومتاع لم ينو به التجارة؛ لأن نصاب الزكاة المال النامي ومعنى النماء في هذه الأشياء لا يكون بدون ‌نية ‌التجارة،

«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» (2/ 11): فصل الشرائط التي ترجع إلى المال

(ومنها) كون المال ناميا؛ لأن معنى الزكاة وهو النماء لا يحصل إلا من المال النامي ولسنا نعني به حقيقة النماء؛ لأن ذلك غير معتبر وإنما نعني به كون المال معدا للاستنماء بالتجارة أو بالإسامة؛ لأن الإسامة سبب لحصول الدر والنسل والسمن، والتجارة سبب لحصول الربح فيقام السبب مقام المسبب، وتعلق الحكم به كالسفر مع المشقة والنكاح مع الوطء والنوم مع الحدث، ونحو ذلك، وإن شئت قلت: ومنها كون المال فاضلا عن الحاجة الأصلية؛ لأن به يتحقق الغنى ومعنى النعمة وهو التنعم وبه يحصل الأداء عن طيب النفس إذ المال المحتاج إليه حاجة أصلية لا يكون صاحبه غنيا عنه ولا يكون نعمة إذ التنعم لا يحصل بالقدر المحتاج إليه حاجة أصلية؛ لأنه من ضرورات حاجة البقاء وقوام البدن فكان شكره شكر نعمة البدن.

«الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار» (ص127):

(وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه (وثمنية المال كالدراهم والدنانير) لتعينهما للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكهما ولو للنفقة (أو السوم) بقيدها الآتي (أو نية التجارة) في العروض، إما صريحا ولا بد من مقارنتها لعقد التجارة كما سيجئ، أو دلالة بأن يشتري عينا بعرض التجارة، أو يؤاجر داره التي للتجارة بعرض فتصير للتجارة بلا نية صريحا،

دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

پروویڈنٹ فنڈ‏، میوچل فنڈ پر زکات کا حکم‏، جس قرض کی واپسی کی امید نہ ہو اس پر زکات

سوال: سونا اور چاندی: میرے پاس SGB (سورین گولڈ بانڈز)، گولڈ میوچل فنڈز، گولڈ ای ٹی ایفز اور سلور ای ٹی ایفز ہیں۔ میرے پاس سونا یا چاندی کسی جسمانی شکل میں موجود نہیں۔ کیا پوری رقم زکات کے لیے 2.5٪ پر واجب ہے؟

سرمایہ کاری: میں میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرتا ہوں۔ کچھ عام میوچل فنڈز ہیں اور کچھ ای ایل ایس ایس / ELSS سے تعلق رکھتے ہیں، جن پر سرمایہ کاری کی تاریخ سے 3 سال کا لاک ان ہوتا ہے (غیر شرعی مطابقت والے)۔ میں ٹاٹا ایتھیکل فنڈ (شرعی مطابقت والا) میں بھی سرمایہ کاری کرتا ہوں۔ میرے پاس ایک پی پی ایف / PPF اکاؤنٹ بھی ہے۔ کیا پوری رقم زکات کے لیے 2.5٪ پر واجب ہے؟

واجب الادا قرض: کسی شخص پر میرا پیسہ ہے۔ مجھے یقین نہیں کہ وہ مجھے یہ پیسہ واپس کرے گا یا نہیں۔ میری معلومات کے مطابق اگر قرض مشکوک ہو تو اس پر زکات واجب نہیں ہوتی۔

نقد بچت: مجھے علم ہے کہ بینک اکاؤنٹ میں موجود بیلنس یا جسمانی نقدی پر زکات واجب ہوتی ہے۔

جواب نمبر: 635214

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa: 7481-899/SD=11/1446

 (1 تا 5) آپ چند مسائل سمجھ لیں:

(الف) میوچل فنڈ میں جتنی رقم لگائی ہے‏، اس میں اصل پونجی پر حسب شرائط زکاۃ واجب ہے اور حاصل ہونے والا نفع اگر شرعی اصول کی رو سے حلال ہوتو اس پر بھی زکات واجب ہوگی‏، ورنہ سارے منافع کا تصدق ضروری ہوگا‏، واضح رہے کہ میوچل فنڈ میں لگائی گئی رقم جائز و ناجائز ہر طرح کے کاروبار میں لگائی جاتی ہے‏، اس لیے جب تک تحقیق نہ ہوجائے کہ رقم کس کاروبار میں لگائی جارہی ہے‏، میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں ہے۔

دارالافتاء الإخلاص،کراچی

میوچل فنڈ (Mutual Fund) کی زکوٰۃ کا حکم

سوال: کیا میوچل فنڈ کی انویسٹمنٹ اماؤنٹ پر زکوٰۃ آئے گی یا صرف انکم پر زکوٰۃ آئے گی؟

جواب: اصولی طور پر مشترکہ کاروبار میں لگی ہوئی اصل رقم ( principal amount) اور اس پر حاصل ہونے والے نفع دونوں پر زکوٰۃ لازم ہوتی ہے، لہذا جو میوچل فنڈ کمپنی مستند علماء کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کرتی ہو تو چونکہ اس سے حاصل ہونے والا منافع بھی حلال ہوتا ہے، اس لئے ایسے میوچل فنڈز میں لگائے ہوئے سرمایہ اور حاصل ہونے والا نفع، ( اگر خرچ نہ ہوا ہو) دونوں پر زکوٰۃ لازم ہوگی، لیکن جو میوچل فنڈ کمپنی شرعی اصولوں کے مطابق کام نہیں کرتی، ان میں سرمایہ کاری شرعاً جائز نہیں ہے، نیز اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حلال نہیں کہلائے گا، اس لئے ایسی کمپنی کے میوچل فنڈ میں صرف اصل رقم/سرمایہ پر زکوٰۃ لازم ہوگی، اس سے حاصل ہونے والے نفع پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی، بلکہ نفع کی ساری رقم کو بلا نیت ثواب کرنا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (20/2، ط: دار الکتب العلمیة)
وأما أموال التجارة فتقدير النصاب فيها بقيمتها من الدنانير والدراهم فلا شيء فيها ما لم تبلغ قيمتها مائتي درهم أو عشرين مثقالا من ذهب فتجب فيها الزكاة، وهذا قول عامة العلماء.
وأما صفة هذا النصاب فهي أن يكون معدا للتجارة وهو أن يمسكها للتجارة وذلك بنية التجارة مقارنة لعمل التجارة لما ذكرنا فيما تقدم بخلاف الذهب والفضة فإنه لا يحتاج فيهما إلى نية التجارة؛ لأنها معدة للتجارة بأصل الخلقة فلا حاجة إلى إعداد العبد ويوجد الإعداد منه دلالة على ما مر
الهندية: (172/1، ط: دار الفکر)
(ومنها فراغ المال) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة
معارف السنن: (باب ما جاء لا تقبل صلاة بغیر طهور، 34/1، ط: سعید)
"قال شیخنا: ویستفاد من کتب فقهائنا کالهدایة وغیرها: أن من ملکك بملك خبیث، ولم یمکنه الرد إلی المالك، فسبیله التصدقُ علی الفقراء … قال: إن المتصدق بمثله ینبغي أن ینوي به فراغ ذمته، ولا یرجو به المثوبة
والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏

https://academy.musaffa.com/zakat-on-etfs-and-mutual-funds-guide/

[3] آپ کی مسائل اور ان کا حل لمولانا محمد ط مكتبة لدهيانوي  (3/380)

گذشتہ سالوں کی زکوۃ کیسے ادا کریں

س... میری شادی تیرہ سال پہلے ہوئی تھی اس پر میں نے اپنی بیوی کو چھ تولہ سونا اور میں تولہ چاندی تحفہ کے طور پر دی تھی۔

الف ۔ اس مالیت پر کتنی زکوۃ ہو گی ۔

ب۔ دو سال بعد اس مالیت میں سوتا ایک تولہ کم ہو گیا یعنی بعد میں ۵ تولہ سونا اور ۲۰ تولہ چاندی رہ گئی ہے اس کو تقریبا اسال ہو گئے ہیں جس کی کوئی زکوۃ نہیں دی گئی۔ اب اس کی کتنی زکوٰۃ دیں حساب کر کے بتائیں۔ اگر سونا دیں تو کتنا دینا ہے

س... میری بہن کے پاس ۹ تولہ سوتا ہے اور ۲۰ تولے چاندی ہے اور یہ سترہ سال سے ہے۔ آپ بتائیں کہ اس کو اب کتنی زکوۃ دیتی ہے

ج... دونوں مسئلوں کا ایک ہی جواب ہے۔ آپ کی بیوی اور آپ کی بہن کی ملکیت میں جس تاریخ کو سونا اور چاندی آئے ہر سال اس قمری تاریخ کو ان پر زکوٰۃ فرض ہوتی رہی۔ جو انہوں نے ادا نہیں کی اس لئے تمام گذشتہ سالوں کی زکوٰۃ ادا کرتا ان کے ذمہ لازم ہے۔

گزشتہ سالوں کی زکوۃ ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سال سونے اور چاندی کی جو مقدار تھی اس کا چالیسواں حصہ زکوۃ میں دیا جائے ۔ پھر دوسرے سال اس چالیسویں حصے کی مقدار منہا کر کے باقی ماندہ کا چالیسواں حصہ نکالا جائے۔ اسی طرح سترہ سال کا حساب لگایا جائے اور ان باقی تمام سالوں کی زکوۃ کا مجموعہ جتنی مقدار سونے اور چاندی کی بنے وہ زکوۃ میں ادا کر دی جائے۔ آپ کی بہن کے پاس سترہ سال پہلے ۹ تولے سونا اور ۲۰ تولے چاندی تھی۔ میں نے سترہ سال کی زکوۃ کا حساب لگایا تو سونے کی زکوۃ کی مجموعی مقدار ۳۶.۷ گرام بنی ، اور چاندی کی زکوۃ کی مجموعی مقدار ۸۱.۶۰۱ گرام بنی ، لہذا ۹ تولے سونے اور ۲۰ تولے چاندی کی زکوۃ میں مندرجہ بالا مقدار کا ادا کرنا آپ کی بہن کے ذمہ لازم ہے اور آپ کی بیوی کے ذمہ گیارہ سال کی زکوۃ میں ۱۳.۷۹۵ گرام سونا اور ۲۵.۵۰۹ گرام چاندی کا ادا کرنا لازم ہے ۔

This answer is based specifically on the question asked and should be read together with the question. Read our full disclaimer.

↑