Important TopicsQURBANI

Disbudded or Dehorned Animal For Qurbani

Question:

 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

I would like to know if dehorned and Disbudded animals are allowed for qurbani? Many cattle farmers dehorn or disbudd these animals and these animals are thereafter sold for qurbani, especially cattle.
Jazakallahu Khairan

Answer:

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.

As-Salāmu ʿAlaykum Wa-Ramatullāhi Wa-Barakātuh

Disbudding usually takes place in the initial stages of life (ideally before 6 weeks), while the horn buds are still small and not attached to the skull. When farmers disbud the horn of a young animal, the growing horn is not attached to the skull, therefore, there is less chance of it having any effect on the skull or brain.[1] On the other hand, dehorning can be done at various age.

In principle, an animal that has been disbudded or dehorned will be permissible for qurbānī, as long as the procedure did not negatively affect its skull or brain.[2]

And Allah Taʿāla Knows Best.

Rukunuddin Bin Jahangir

Student  –Darul Iftaa

Milwaukee, WI, USA

Checked and Approved by

Mufti Muhammad Zakariyya Desai


[1] “Dehorning.” Beef Cattle Research Councilhttps://www.beefresearch.ca/topics/dehorning/. Accessed 13 May 2025.

Australian Veterinary Association. Disbudding of Goat Kids. AVA, www.ava.com.au/policy-advocacy/policies/sheep-and-goat-health-and-welfare/disbudding-of-goat-kids/. Accessed 13 May 2025.

“Disbudding Goats.” Cornell University College of Agriculture and Life Scienceshttps://cals.cornell.edu/nys-4-h-animal-science-programs/livestock/goats/goat-fact-sheets/disbudding-goats. Accessed 12 May 2025.

[2] «كتاب المبسوط للإمام شمس الدين أبي بكر محمد السرخسي (المتوفى ٤٩٠ هـ)» ط. دار الفكر، الطبعة الأولى ١٤٢١ هـ (١٢/١١)  

قال (ولا بأس بأن يضحي بالجماء وبمكسور القرن) أما الجماء فلأن ما فات منها غير مقصود؛ لأن الأضحية من الإبل أفضل، ولا قرن له. وإذا ثبت جواز الجماء فمكسور القرن أولى.

«الفتاوى السراجية للإمام علي بن عثمان التيمي (المتوفى ٥٦٩ هـ)» ط. زمزم، الطبعة الأولى ١٤٣٢ هـ (ص ٣٨٥) باب ما يجوز به التضحية ومالا يجوز

وتُجْزِئُ الْجمَّاءُ: وهي التي لا قَرْنَ لَها، والعضباء: وهي التي قُطِعَ بعض قرنها، أو انكسر.

«بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع للإمام علاء الدين أبي بكر بن مسعود الكاساني الحنفي (المتوفى ٥٨٧)» ط. دار الكتب العلمية بيروت (٦/٣١٦) فصل في شروط جواز إقامة الواجب

وتجزي الجماء وهي التي لا قرن لها خلقة، وكذا مكسورة القرن تجزي، لما روي أن سيدنا عليا (رضي الله عنه) سُئل عن القرن، فقال : لا يضرك، أمرنا رسول الله  أن نستشرف العين والأذن.

وروي أن رجلاً من همذان جاء إلى سيدنا علي رضي الله عنه فقال : يا أمير المؤمنين، البقرة عن كم، قال : عن سبعة ، ثم قال : مكسورة القرن ؟ قال : لا ضير، ثم قال عرجاء، فقال : إذا بلغت المنسك ، ثم قال سيدنا علي كرم الله وجهه أمرنا رسول الله  أنا نستشرف العين والأذن، فإن بلغ الكسر المشاش لا تجزيه والمشاش: رؤوس العظام مثل الركبتين والمرفقين.

«الفتاوى القاضيخان للإمام فخر الدين قاضيخان الحنفي (المتوفى ٥٩٢ هـ)» ط. دار الكتب العلمية DKi، الطبعة الأولى ٢٠٠٩ م (٣/٢٤٠) فصل في العيوب ما يمنع الأضحية وما لا يمنع لا يجوز

ويجوز الجماء وهي التي لا قرن لها خلقة، وكذلك مكسورة القرن

«البناية في شرح الهداية للشيخ المحدث الفقيه بدر الدين أبي محمد محمود بن احمد العيني (المتوفى ٨٥٥ هـ)» ط. دار الكتب العلمية (١٢/٣٨)

 (قال: ‌ويجوز ‌أن ‌يضحي ‌بالجماء وهي التي لا قرن لها) ش: أي قال القدوري: ولا خلاف فيه لأحد م: (لأن القرن لا يتعلق به مقصود) ش: لأنه ينتفع به في الأضحية وليس منصوص عليه فلا يؤثر، م: (وكذا مكسورة القرن) ش: أي يجوز.

(لما قلنا) ش: أن القرن لا يتعلق به مقصود، وبه قال الشافعي، وقال أحمد: إن انكسر أكثر من نصف القرن لا يجوز، وما دونه يجوز، لما روينا عن علي رضي الله عنه أنه «قال: نهى النبي صلى الله عليه وسلم أن يضحى بعضباء الأذن والقرن» والعضب الكثير من النصف، فكرهت ذلك رواه أبو داود. وقال مالك: إن كان قرنها يدمي كثيرا لم يجزه، وإلا جاز. لأن ما لا دماء لها تعتبر كالمريضة.

وفي ” اللباب ” حديث علي – رضي الله تعالى عنه – لا يخلو من أن يكون مقدما على حديث البراء، وهو ما روي أنه صلى الله عليه وسلم قال: «أربع لا تجزئ في الأضاحي: العوراء البين عورها…..» . الحديث، فيكون منسوخا بحدث البراء متأخرا، فيكون حديث علي زائدا عليه، وما علمنا ثبوته لم يجعله منسوخا بالشك فيكون واجب العمل، وهذا فيه توضيح قول أحمد ولكن أصحابنا قالوا: إن العيب اليسير لا يمنع بالإجماع وبهذا جازت الوجوه؛ لأنه لا يسر في المقصود وهو اللحم، فكسر القرن كذلك.

«فتح القدير شرح الهداية للإمام كمال الدين محمد بن عبد الواحد (المتوفى ٨٦١ هـ)» ط. دار الكتب العلمية DKi، الطبعة الأولى ١٤٢٤ هـ (٩/٥٢٩) الأضحية 

قال: (ويجوز أن يضحي بالجماء) وهي التي لا قرن لها، لأن القرن لا يتعلق به مقصود، وكذا مكسورة القرن لما قلنا.

«الفتاوى الهندية تأليف لجنة العلماء برآسة الإمام نظام الدين» ط. دار الكتب العلمية بيروت (٥/٣٦٧)  الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب

وأما صفته: فهو أن يكون سليماً من العيوب الفاحشة كذا في البدائع، ويجوز بالجماء التي لا قرن لها وكذا مكسورة القرن كذا في الكافي، وإن بلغ الكسر المشاش لا يجزيه والمشاش رؤوس العظام مثل الركبتين والمرفقين كذا في البدائع

«حاشية ابن عابدين لمحمد أمين بن عمر الشهير بابن عابدين (المتوفى ١٢٥٢)» ط. دار السلام (٢١/٢٥٩) مطلب في أنواع الأضحية غير الجائزة

[٣٢٦٣٠] (قوله: ويُضحي بالجماء) هي التي لا قَرْنَ لها خِلْقَةً، وكذا العظماء التي ذهب بعض قرنها بالكسر أو غيره، فإن بلغ الكسر إلى المخ لم يجز، “قهستاني”. وفي “البدائع “: ((إن بلغ الكسرُ المُشاشَ لا يُجزي، والمُشاشرؤوس العِظامِ مثل الركبتين والمرفقين))… قال “القهستاني: ((واعلَمْ أَنَّ الكل لا يَخلُو عن عَيبٍ، والمستحب أن يكون سليماً عن العيوب الظاهرة، فما جُوِّزَ ههنا جُوِّزَ معَ الكراهة كما في “المضمرات”)).

«الموسوعة الفقهية لوزارة الأوقاف والشئون الإسلامية – الكويت» الطبعة الثانية ١٤٢٥ هـ (٣٣/١٥٢)

يرى الحنفية أن مكسورة القرن تجزئ ما لم يبلغ الكسر المشاش، فإذا بلغ الكسر المشاش فإنها لا تجزئ، والمشاش رءوس العظام مثل الركبتين

وذهب المالكية إلى أنه يجزئ في الهدايا والضحايا المكسورة القرن إلا أن يكون يدمي فلا يجوز لأنه مرض. وقال الشافعية: تجزئ التي انكسر قرنها مع الكراهة، سواء أدمى قرنها بالانكسار أم لا؟  قال القفال: إلا أن يؤثر ألم الانكسار في اللحم فيكون كالجرب. وذهب الحنابلة إلى أنه لا تجزئ العضباء – وهي التي ذهب أكثر أذنها أو قرنها – لحديث علي رضي الله عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يضحى بأعضب القرن والأذن قال قتادة: فذكرت ذلك لسعيد بن المسيب فقال: العضب النصف أو أكثر من ذلك، وقال أحمد: العضباء ما ذهب أكثر أذنها أو قرنها، نقله حنبل لأن الأكثر كالكل.

«امداد الفتاوى حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی  (المتوفى ١٩٤٣ م)» ط. مكتبة نعمانية (٨/٢١٠)

o     سینگ اگر مغز تک ٹوٹ گیا ہو تو اس کی قربانی کا عدم جواز

سوال (۲۱۹۱) قدیم ۵۴۲/۳ – قاضی خاں جلد چہارم صفحہ ۳۳۴ میں لکھا ہے : يجوز الجماء في الأضحية، وهي التي لا قرن لها خلقة، وكذلك مكسور القرن۔ اس عبارت کا مطلب میں نے یہ سمجھا کہ جس جانور کا سینگ بالکل یعنی مغز سمیت ٹوٹ گیا ہو قربانی اُس کی بلا کراہت درست ہے یہ سمجھ میری درست ہے یا نہیں بتلا دیجئے ۔

الجواب: آپ کا یہ سمجھنا بوجہ اس کے کہ اُس کے خلاف کتب میں مصرح ہے، صحیح نہیں۔

o     جڑ سے ٹوٹے ہوئے سینگ والی گائے کی قربانی جائز نہیں

سوال (۲۱۹۲) قدیم ۵۴۲/۳ – ایک گاؤ واسطے قربانی کے ہے، کہ جس کے سینگ دونوں جڑ سے ٹوٹ گئے ہیں اور اندر کے گودے یعنی ہڈی نہیں ٹوٹی ہے، تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

الجواب: في رد المحتار: ويضحي بالجماء هي التي لا قرن لها خلقة، وكذا العظماء التي ذهب بعض قرنها بالكسر أو غيره، فإن بلغ الكسر إلى المخ لم يجز . قهستاني. وفى البدائع: إن بلغ الكسر المشاش لا يجزئ، والمشاش رؤوس العظام مثل الركبتين والمرفقين۔ جب گائے کے سینگ ٹوٹ گئے تو اندر کی جو ہڈی جوڑ کی ہے، جس کے اندر مغز ہے، وہاں تک شکستگی پہنچ گئی ، پس بر روایت مذکورہ اس کی قربانی جائز نہیں ، گواندر کی ہڈی نہ ٹوٹی ہو-

«فتاوى حقانية  ،مولانا مفتي عبد الحق (المتوفى ١٩٨٨ م)» ط. حقانیه پشاور (٦/٤٧٨) كتاب الأضحية

o     سینگ کا ٹوٹ جانا مانع قربانی نہیں

سوال: اگر کسی جانور کے سینگ نہ ہوں یا ٹوٹ جائیں تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

الجواب: شریعتِ مقدسہ نے قربانی کے جانور میں اُس عیب کو معیوب قرار دیا ہے جو جانور کے منافع اور خوبصورتی میں رکاوٹ بنتا ہو ، چنانچہ سینگ جانور کا ایسا جز نہیں جس کے نہ ہونے کی وجہ سے جانور کے منافع یا خوبصورتی میں فرق آتا ہو، لہٰذا اس قسم کے جانور کی قربانی میں شرعاً کوئی حرج نہیں بشرطیکہ سینگ دماغ کی ہڈی تک نہ ٹوٹا ہو۔

«احسن الفتاوى لمفتي رشيد احمد (المتوفى ٢٠٠٢)»  ط. ایچ ایم سعید کمپنی (٧/٥٠١) كتاب الأضحية

o     بے سینگ جانور کی قربانی:

سوال : جس جانور کے پیدا ئشی طور پر دونوں سینگ یا ایک نہ ہو یا بعد میں سینگ ٹوٹ گئے ہوں تو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔

الجواب باسم ملهم الصواب: جائز ہے ، البتہ اگر ایک سینگ بھی جڑ سے اکھڑ جائے تو جائز نہیں ۔

«احسن الفتاوى، مفتي رشيد احمد (المتوفى ٢٠٠٢  م)»  ط. ایچ ایم سعید کمپنی (٧/٥٠٢)

o     تضحیہ مکسور القرآن کے عدم جواز سے متعلق حدیث کا جواب :

سوال : ایک عالم دین کہتے ہیں کہ جس جانور کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو اس کی قربانی جائز نہیں ، خواہ جڑ سے ٹوٹا ہو یا اوپر سے ٹوٹا ہو، اس لئے کہ حدیث میں مطلقاً ممانعت ہے ۔ –

عن علی رضی الله تعالى عنہ نبی رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يضحي با عضب القرن والاذن –

اور کتب فقہ میں جو لکھا ہے کہ جڑ سے ٹوٹ جائے تو قربانی صحیح نہیں، درمیان سے ٹوٹ جائے تو صحیح ہے ، اس کی کوئی اصل نہیں ۔ – کیا ان کا یہ کہنا صحیح ہے ؟ بینوا توجو دا۔

الجواب باسم ملهم الصواب: عن حجية بن عدى قال اتى رجل عليا رضى الله تعالى عنه فسأله عن المكسورة القرن فقال لا يضرك (شرح معانی الآثار مت ۲۴ ج ۲)

اس حدیث میں خود حدیث منع کے راوی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جواز کا فتویی منقول ہے، نیز حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سعید بن المسیب اور حسن بصری رحمها اله تعالی کا فتوی بھی اسی کے مطابق ہے (اعلاء السنن ص ۲۰۵ ۱۷۶) حدیث منع کے مختلف جوابات دیئے جاتے ہیں :

1. حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فتوی سے ثابت ہوا کہ یہ حدیث منسوخ ہے ۔

2. منع کی روایت خلاف اولیٰ پر محمول ہے ۔

3. ممانعت ایسے جانور سے ہے جس کا سینگ بالکل جڑ سے ٹوٹا ہوا ہو ۔

 «فتاوى محموديه، مفتي محمود حسن گنگوہی (المتوفى ١٩٩٦ م)» ط. جامعہ فاروقیہ کراچی (١٧/٣٨٣) باب ما يكون عيباً في الأضحية ومالا

o     جس جانور کے سینگ نہ ہو اس کی قربانی

سوال [۸۴۴۲] : یہاں بکری، گائے وغیرہ کے پیدا ہوتے ہی سینگ نکلنے کی جگہ پر کرنٹ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے سینگ نہیں نکلتے ۔ تو ایسے جانوروں کی قربانی درست ہوگی یا نہیں؟

الجواب حامداً ومصلياً :جس جانور کے سینگ نکلتے ہی نہیں ( وجہ کچھ بھی ہو ) اس کی قربانی درست ہے

o     سینگ ٹوٹی ہوئی بکری کی قربانی

سوال [۸۴۴۳] : جس بکری کا سینگ ٹوٹ گیا ہو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

الجواب حامداً ومصلياً: جائز ہے لیکن اگر جڑ سے ٹوٹ گیا ہو تو جائز نہیں

«جواهر الفقه فقہی رسائل و مقالات كانا در مجموعة  حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب (المتوفى  ١٩٧٦ م)» ط.  مكتبة دار العلوم كراچي، ١٩٩٩ م  (۱/٤٤٩) مسئلہ قربانی کے جانور

مسئلہ: جس جانور کے سینگ پیدائشی طور پر نہ ہوں یا بیچ میں سے ٹوٹ گیا ہو اس کی قربانی جائز ہے، ہاں سینگ جڑ سے اُکھڑ گیا ہو جس کا اثر دماغ پر ہونا لازم ہے تو اس کی قربانی درست نہیں (شامی)

«فتاوى دار العلوم زكريا  لمفتي رضى الحق»  ط. زمزم  پبلشرز (٦/٣٤٦) فصل فيما يجوزبه التضحية ومالا يجوزبه

o     مكسورۃ القرن جانور کی قربانی کرنے جا حکم :

سوال: آج کل کسانوں میں یہ طریقہ رائج ہے کہ وہ جانوروں کے سینگ جڑ سے اکھاڑ دیتے ہیں جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کے یہاں بڑی تعداد میں جانور رکھے جاتے ہیں ، اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے، خصوصاً مذبح کی طرف لے جانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو کیا ایسے بے سینگ جانوروں کی قربانی درست ہے یا نہیں؟

الجواب: جن جانوروں کے سینگ بالکل نہ ہوں یا ٹوٹ گئے ہوں ان کی قربانی درست ہے ہاں اگر سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے ہوں یا جڑ سے اکھاڑ دئے گئے ہوں اور اس کا اثر دماغ تک پہنچ گیا ہو تو ایسے جانوروں کی قربانی جائز اور درست نہیں۔

«محمود الفتاوی (مبوب) مفتی احمد خانپوری»  ط. مکتبہ محمود یہ محمود نگر، ڈابھیل، گجرات  (٧/٤٤٠)

o     سینگ ٹوٹے جانور کی قربانی

سوال: دریافت یہ کرنا ہے کہ سینگ کتنا ٹوٹا ہوا ہو تو اس کی قربانی درست ہے؟ ہم نے بہشتی زیور کی حصہ ۳ صفحہ نمبر ۳۱ رمسئلہ ۲۴ پر دیکھا تو اس میں تحریر ہے کہ: سینگ اگر پیدائشی نہ ہو اور اگر ہو تو ٹوٹ گئے ہو بہ شرطے کہ جڑ سے نہ ٹوٹے ہو تو اس کی قربانی درست ہے، تو سینگ کے متعلق اس کے ٹوٹنے کی کسی مقدار کی تعیین ہے؟ اگر کسی مقدار کی تعیین ہے تو کتنی ٹوٹی ہوگی تو قربانی درست ہوگی ؟

الجواب حامداً ومصلياً ومسلماً: جس جانور کے سینگ نہ ہوں یا ٹوٹ گئے ہوں، یا اوپر کا خول اتر گیا ہو اس کی قربانی درست ہے؛ البتہ سینگ جڑ سے ٹوٹ گئے ہوں یا اکھڑ گئے ہوں اور چوٹ کا اثر دماغ تک پہنچ گیا ہو تو ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ہے۔

دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن

o     سینگ نکالے گئے جانور کی قربانی کا حکم

سوال: اگر قربانی کے جانور کے سینگ خوب صورتی کے لیے جڑ سے نکال دیے جائے، اور زخم بھی ٹھیک ہو جائے کہ نظر نہ آرہا ہو،یعنی سال پہلے نکال دیے جائے، سال بعدایسے جانور کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر خوب صورتی کی غرض سے جانور کے سینگ جڑ سے نکال لیے جائے اور اس کا زخم ٹھیک ہو جانے کے بعد جانور کے دماغ پر زخم کا اثر بھی نہ ہو تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جانور جس کے سینگ ایک سال پہلے نکالے گئے ہو، زخم بھی ٹھیک ہوگیا ہو کہ اس  کا اثر دماغ پر نہ ہو تو اس جانور کی قربانی جائز ہو گی، اور اگر زخم کا اثر دماغ پر ہو جانے کے بعد ٹھیک نہ ہو تو ایسے جانور کی قربانی شرعاً جائز نہیں ہوگی۔ نوٹ: صرف خوب صورتی کی غرض سے بے زبان جانوروں کے سینگ جڑ سے نکالنا ان کو  غیر ضروری اذیت دینا ہے، اس لیے اس عمل سے اجتناب کرنالازم هے۔

https://www.darulifta.info/d/banuritown/fatwa/6bl/syng-nkal-gy-ganor-ky-krbany-ka-hkm

دار الإفتاء جامعة العلوم الإسلامية

o     قربانی کے جانور کے سینگ نکالنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ہم قربانی کے لیے جو جانور خریدتے ہیں، اکثر دیکھنے میں یہ آتا ہےکہ قربانی سے چند مہینے پہلے جانور کو خوب صورت بنانے کی غرض سے ان جانوروں کے سینگ جَڑ سے نکال دیے جاتے ہیں (سر کی ہڈی تک)، میں نے اس سلسلے میں ایک سینگ کاٹنے والے سے بات کی تو اس نے بتایا کہ ہم اگر سینگ کو جڑ سے نکال دیتے ہیں تو اس کا زخم تقریباً دس دن میں صحیح ہوجاتا ہے اور سینگ دوبارہ نہیں نکلتا، لیکن اگر ہم سینگ کو جڑ سے نہ نکالیں، اسے تھوڑا بہت باہر چھوڑ دیں تو زخم کے ٹھیک ہونے میں دو سے تین ماہ تک لگ جاتے ہیں اور اس کے بعد وہ سینگ آہستہ آہستہ بڑھتا رہتا ہے۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ:

1. اگر کسی جانور کے سینگ جَڑ سے نکال لیے گئے ہوں اور اس کا زخم ٹھیک ہوجائے تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہوگی یا نہیں؟  نیز اس طرح جانوروں کو اذیت دے کر جَڑ سے سینگ نکالنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

2. اسی طرح جانوروں کو چھوٹی عمر میں سینگ نکلنے سے پہلے سینگ نکلنے کی جگہ پر داغ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس جانور کے سینگ بالکل نہیں نکلتے ، ایسے جانور کا حکم بھی واضح فرمائیں کہ اس کی قربانی شرعاً جائز ہے یا نہیں ؟ نیز داغ دینے کا یہ عمل شرعاً کیا حیثیت رکھتا ہے؟

3. مذکورہ بالا جانوروں کی قربانی اگر جائز نہ ہو، لیکن مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے اگر کسی نے ایسے جانوروں کی قربانی کرلی ہو تو گزشتہ سالوں کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ہر اس جانور کی قربانی جائز ہے جس کے سینگ جڑ سے نہ ٹوٹے ہوں، اسی طرح ان جانوروں کی قربانی بھی جائز ہے جن کے سینگ قدرتی طور پر نہ نکلے ہوں یا کسی کیمیکل کے ذریعے سینگ نکلنے کے عمل کو روک دیا گیا ہو، نیز وہ جانور جن کے سینگ تراشے گئے ہوں جڑ سے نکالے نہ گئے ہوں ان کی قربانی بھی شرعاً جائز ہے۔ اسی طرح جن جانوروں کے سینگ جڑ سے نکالے گئے ہوں، لیکن ان کا زخم ٹھیک ہوچکا ہو، اور زخم کا اثر دماغ پر نہ ہو تو ان کی قربانی بھی جائز ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں :

1. جن جانوروں کے سینگ جڑ سے نکالے گئے ہوں اور اس کا اثر ان کے دماغ تک پہنچ جائے تو اس حالت میں ان کی قربانی شرعاً جائز نہیں ہوگی. البتہ زخم دماغ تک نہ پہنچے، یا زخم درست ہوکر جانور صحت مند ہوجائے تو قربانی درست ہوگی۔

2.  وہ جانور جن کے سینگ نکلنے نہیں دیے  گئے ان کی قربانی شرعاً جائز ہوگی،  البتہ بے زبان جانور کو اذیت دینا یا سینگ نکلنے سے روکنے کے لیے داغنا  شرعاً ممنوع ہے، تاہم داغے ہوئے جانور کی قربانی ہوجائے گی۔

3. اگر جڑ سے ٹوٹے سینگ والے جانور  کے زخم کا اثر دماغ تک پہنچا ہو اور ایسے جانور کی قربانی کی گئی ہو تو وہ ادا نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/%D9%82%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%DB%8C%D9%86%DA%AF-%D9%86%DA%A9%D8%A7%D9%84%D9%86%D8%A7-2/01-05-2018

 

Related Articles

Back to top button