HIBA [GIFTING]jewelleryTALAQ [DIVORCE]Traditions & Customs

Jewelry Given at the Time of Nikah

Question: 

Asalamualaikum Respected Ulema

I have recently issued talaaq to my wife.

That being said, I humbly require your assistance, with regard to having the wedding jewellery returned.

My mother told my wife on 2 occasions that all the jewellery is hers to use until my first child is born, and thereafter, it needs to be passed on to her grandchild, irrespective if the child was a male or female.

This includes the wedding set, as this has sentimental value to our family, the chain from my granny, also of sentimental value as well as from my grand father.

Heirlooms with great,heartfelt sentiment.

The rings were given/lent for her to use, yes, until I could afford to replace with new rings when my first child was to be born, as a gift from me to her.

Which means, the rings, were not for her to keep in the event of a failed marriage.

Respected Moulana, the rings are still being paid off by my mother, hence she mentioned to my wife that it is for my first child,

A woman’s/ mothers intuition which she distinctly told my wife on 2 occasions,

They argued that the items were GIFTED and not LOANED,

They items were given on loan to my wife at the time, to use and like I mentioned, a mother’s intuition, my mother safeguarded these items by informing my wife that its hers to use until my first child was born.

There are 2 bracelets, 1 ring, 1 chain and 1 watch that was given as so called Salaami to her by my aunts.

I implore you, Dearest Moulana to assist in this regard,

Jzkl khair for your time and assistance.

Wslm

Answer:

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.

As-Salāmu ‘Alaykum Wa-Rahmatullāhi Wa-Barakātuh.

If the groom’s family clearly stated at the time of giving that the jewelry is being given merely as a temporary possession (ʿariyah) for use only, then the jewelry remains the property of the groom’s side and must be returned to them. Withholding it unjustly is not permissible.

However, if they clearly said that it is a gift (hibah), then the jewelry becomes the property of the bride and cannot be reclaimed from her. Reclaiming it is not permissible.

In a hadith Nabi ﷺ said:

“لا يحل للرجل أن يعطي عطية ثم يرجع فيها إلا الوالد فيما يعطي ولده ومثل الذي يعطي العطية ثم يرجع فيها كمثل الكلب أكل حتى إذا شبع قاء ثم عاد في قيئه”

“It is not lawful for a man to give a gift and then take it back, except a father (who gives something) to his child. And the example of one who gives a gift and then takes it back is like a dog: it eats until it is full, then vomits, and returns to its vomit.” [Jami` at-Tirmidhi, 2132][1]

If no such clarification was made at the time of giving, then the local custom (‘urf) will be considered:

  • If the custom is to give such items as gifts, then the bride will be the rightful owner of the jewelry.
  • If the custom is to give such items only for temporary use (ʿariyah), then the jewelry will remain the property of the groom’s family.

Similarly, any Salami (gifts) given to the bride by the aunts are considered personal gifts to her. She becomes the sole owner of these gifts, and neither the husband nor anyone else has the right to reclaim them after divorce.[2]

And Allah Ta’ala Knows Best.

Abdour-Rahmaan Lim Voon Heek

Student Darul Iftaa
Port-louis, Mauritius

Checked and Approved by,

Mufti Muhammad Zakariyya Desai.

[1] «حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (٣/ 155):

وفيه عن المبتغى (جهز ابنته بجهاز وسلمها ذلك ليس له الاسترداد منها ولا لورثته بعد أن سلمها ذلك وفي صحته) بل تختص به (وبه يفتى) وكذا لو اشتراه لها في صغرها ولوالجية. والحيلة أن يشهد عند التسليم إليها أنه إنما سلمه عارية والأحوط أن يشتريه منها ثم تبرئه درر

(أخذ أهل المرأة شيئا عند التسليم فللزوج أن يسترده) لأنه رشوة.

(جهز ابنته ثم ادعى أن ما دفعه لها عارية وقالت هو تمليك أو قال الزوج ذلك بعد موتها ليرث منه وقال الأب) أو ورثته بعد موته (عارية ف) المعتمد أن (القول للزوج ولها إذا كان العرف مستمرا أن الأب يدفع مثله جهازا لا عارية، و) أما (إن مشتركا) كمصر والشام (فالقول للأب)

(والأم كالأب في تجهيزها) وكذا ولي الصغيرة شرح وهبانية. واستحسن في النهر تبعا لقاضي خان أن الأب إن كان من الأشراف لم يقبل قوله أنه عارية.

___________________

(قوله ليس له الاسترداد منها) هذا إذا كان العرف مستمرا أن الأب يدفع مثله جهازا لا عارية كما ذكره قريبا وكان يغنيه ما يأتي عما ذكره هنا. ويمكن أن يكون هذا بيان حكم الديانة والآتي بيان حكم القضاء…..

(قوله وقالت هو تمليك) كذا في الفتح والبحر وغيرهما. ويشكل جعل القول لها بأنه اعترف بملكية الأب وانتقال الملك إليها من جهته، وقد صرح في البدائع بأن المرأة لو أقرت بأن هذا المتاع اشتراه لي زوجي سقط قولها لأنها أقرت بالملك له ثم ادعت الانتقال إليها فلا يثبت إلا بدليل. اهـ. ويجاب بأن هذه المسائل التي عملوا فيها بالظاهر كاختلاف الزوجين في متاع البيت ونحوها مما يأتي في كتاب الدعوى آخر باب التحالف، ومثله ما مر في الاختلاف في دعوى المهر والهدية (قوله فالمعتمد إلخ) عبر عنه في فتح القدير بأنه المختار للفتوى. ومقابلة ما نقله قبله من أن القول لها أي بدون تفصيل بشهادة الظاهر لأن العادة دفع ذلك هبة. واختاره الإمام السرخسي من أن القول للأب لأن ذلك يستفاد من جهته اهـ. والظاهر أن القول المعتمد توفيق بين هذين القولين يجعل خلافا لفظيا (قوله فالقول للأب) أي مع اليمين كما في فتاوى قارئ الهداية.

قلت: وينبغي تقييد القول للأب بما إذا كان الجهاز كله من ماله، أما لو جهزها بما قبضه من مهرها فلا لأن الشراء وقع لها حيث كانت راضية بذلك وهو بمنزلة الإذن منها عرفا نعم لو زاد على مهرها فالقول له في الزائد إن كان العرف مشتركا.

ثم اعلم أنه قال في الأشباه: إن العادة إنما تعتبر إذا اطردت أو غلبت، ولذا قالوا في البيع: لو باع بدراهم أو دنانير في بلد اختلف فيها النقود مع الاختلاف في المالية والزواج انصرف البيع إلى الأغلب. قال في الهداية لأنه هو المتعارف فينصرف المطلق إليه اهـ كلام الأشباه.

مطلب في دعوى الأب أن الجهاز عارية قلت: ومقتضاه أن المراد من استمرار العرف هنا غلبته، ومن الاشتراك كثرة كل منهما إذ لا نظر إلى النادر ولأن حمل الاستمرار على كل واحد من أفراد الناس في تلك البلدة لا يمكن، ويلزم عليه إحالة المسألة إذ لا شك في صدور العارية من بعض الأفراد والعادة الفاشية الغالبة في أشراف الناس وأوساطهم دفع ما زاد على المهر من الجهاز تمليكا سوى ما يكون على الزوجة ليلة الزفاف من الحلي والثياب، فإن الكثير منه أو الأكثر عارية، فلو ماتت ليلة الزفاف لم يكن للرجل أن يدعي أنه لها يلي القول فيه للأب أو الأم أنه عارية أو مستعار لها كما يعلم من قول الشارح، كما لو كان أكثر مما يجهز به مثلها وقد يقال هذا ليس من الجهاز عرفا. وبقي لو جرى العرف في تمليك البعض وإعارة البعض. ورأيت في حاشية الأشباه للسيد محمد أبي السعود عن حاشية الغزي قال الشيخ الإمام الأجل الشهيد: المختار للفتوى أن يحكم بكون الجهاز ملكا لا عارية لأن الظاهر الغالب إلا في بلدة جرت العادة بدفع الكل عارية فالقول للأب. وأما إذا جرت في البعض يكون الجهاز تركة يتعلق بها حق الورثة هو الصحيح. اهـ. ولعل وجهه أن البعض الذي يدعيه الأب بعينه عارية لم تشهد به العادة، بخلاف ما لو جرت العادة بإعارة الكل فلا يتعلق به حق ورثتها بل يكون كله للأب، والله تعالى أعلم.

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

شادی کے موقع پر دیے جانے والے زیورات کا حکم

سوال: میرے بیٹے کی بیوی عورتوں کی آپس کی بات کو جواز بنا کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی، اور شوہر مسلسل بلاتا رہا، میں  خود واپسی کے  لیے بہو کے والد کے پاس گیا، ان کو منانے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں  ہوئی ، میری بیوی نے بھی بات کی، لیکن بہو کی واپسی ممکن نہیں  ہوئی۔اس طرح تقریباً سات ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا۔شوہر اپنی بیوی کو بلاتا  رہا، لیکن بیوی  اپنے شوہر کے گھر واپس نہیں آئی ، اس کے گھر والوں نے بھی نہیں  بھیجا، آخر شوہر نے تنگ آکر ایک طلاق دی، اور ان الفاظ  کو ریکارڈ کرکے لڑکی کے گھر والوں نے فتویٰ لیا اور  فتویٰ سے یہ طلاقِ بائن قرار پائی۔

کچھ سامان کی واپسی دونوں خاندانوں میں متنازع بنی:

ایک فریج جو لڑکی کے گھر سے آیا کھول دیا گیا تھا،  اس کے بدلے نئے فریج یا پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نکاح کے فارم پر ہم نے پانچ گرام سونے کا سکہ مہر میں رکھا تھا جو فوری دے دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کسی چیز، سونا، جائیداد کا لڑکی کو مالک نہیں  بنایا گیا، نہ ہی  نکاح نامہ پر درج  ہے ۔دلہن کو مختلف مواقع پر جو سونے کے اور بناوٹی زیورات  پہنائے گئے  وہ سجاوٹ کے طور پر بھی ہوتے ہیں اور ان کا مالک لڑکی کو نہیں بنایا گیا، نہ  انہیں نکاح کے فارم پر ملکیت ظاہر کیا ، نہ  ایسی نیت  تھی۔

اب علیحدگی کے بعد لڑکی کے والدین اس کا مطالبہ کر  رہے ہیں اور لڑکے کے خاندان کی کردار کشی کر رہے ہیں  اور مختلف افراد کے ذریعہ دھمکی آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

برائے کرم دونوں خاندانوں کی دین کے مطابق راہ نمائی فرمائیں!

جواب: واضح رہے کہ  لڑکی کو  نکاح کے موقع پر مہر کے علاوہ جو  زیورات سسرال والوں کی طرف سے ملتے ہیں، ان میں یہ تفصیل ہے کہ اگر  زیورات دیتے وقت  سسرال والوں نے اس بات  کی صراحت کی تھی کہ یہ  بطورِ عاریت یعنی صرف  استعمال کرنے کے لیے ہیں  تو  پھر یہ  زیورات لڑکے والوں کی ملکیت ہوں گے، اور اگرسسرال والوں نےہبہ ، گفٹ اور  مالک بناکر دینے کی صراحت کردی تھی تو پھر ان زیورات  کی مالک لڑکی ہوگی، اور اگر  زیورات دیتے وقت کسی قسم کی صراحت نہیں  کی تھی   تو پھر لڑکے کے خاندان کے عرف کا اعتبار ہوگا، اگر ان کا عرف و رواج بطورِ ملک دینے کا ہے  یا ان کا کوئی رواج نہیں ہے تو ان دونوں صورتوں میں زیورات کی مالک لڑکی ہوگی، اور اگر  بطورِ عاریت دینے کا رواج ہے تو پھر سسرال والے ہی مالک ہوںں گے۔

لہٰذا بصورتِ  مسئولہ اگر  بہو  کو زیورات دیتے  وقت آپ کی طرف سے  کوئی وضاحت نہیں  تھی تو  اس صورت میں آپ کے ہاں کے عرف  کا شرعًا اعتبار ہوگا ، اگر عرف بطورِ  ملکیت دینے کا ہے تو اس صورت میں وہ مطالبے میں حق بجانب ہیں ، لیکن اگر عرف بطورِ  عاریت، اور استعمال کے  لیے دینے کا ہے تواس صورت میں  ان کا مطالبہ درست نہیں۔

باقی فریج جو لڑکی کے گھر سے آیا تھا وہ ان کا ہے، وہ اسی فریج  کا مطالبہ کرسکتے ہیں،  لیکن اس کے بجائے نئے فریج  کا مطالبہ شرعًا درست نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے: “كل أحد يعلم الجهاز للمرأة إذا طلقها تأخذه كله، وإذا ماتت يورث عنها.” ((3/158، باب المهر، ط:سعید

وفیه أیضاً: “قلت: ومن ذلك ما يبعثه إليها قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر، ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضاً.” ((3/ 153،  کتاب النکاح، باب المهر، ط: سعید

وفیه أیضاً: “و المعتمد البناء على العرف كما علمت.” ((3/157، باب المهر، ط؛ سعید

فتاوی عالمگیری  میں ہے: “وإذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافها، منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك، كذا في الفصول العمادية.” ((1 / 327، الفصل السادس عشر فی جهاز البنت، ط: رشیدیه

فقط واللہ اعلم

https://darulifta-deoband.com/home/ur/inheritance-will/157359

دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

شادی کے موقع پر بہو پر چڑھائے ہوئے زیورات کا حکم

سوال:سوال لڑکے کی شادی کے 8 مہینے کے بعد لڑکے کا انتقال ہو گیا، لڑکے کے نام سے کوئی جائیداد نہیں ہے اوربہو عدت پوری کر چکی ہے ، کیا حق پائے گی وہ؟ جہیز کا سامان بھی لے جائے گی اور لڑکے کے باپ نے زیور دیا تھا، وہ بھی حق پا ئے گی؟یہ کہہ کر کہ لڑکی کی شادی اسی زیور سے کرنا ہے ، شرعی کیا حکم ہے ، بتائیں ۔ شکریہ

جواب: بسم الله الرحمن الرحيم

(۱): مرحوم کی ملکیت میں اگر کوئی زمین وجائداد نہیں ہے تو اس کی بیوی کا باحیات سسر کے ترکہ میں کوئی حق وحصہ نہ ہوگا؛ البتہ اگر لڑکے نے اپنی ملکیت میں نقد پیسہ یا کوئی سامان چھوڑا ہے تو اس میں اس کی بیوی کا حسب شرع حق وحصہ ہوگا۔

(۲): شادی کے موقع باپ بیٹی کو جہیز کے نام جو سامان دیتا ہے، وہ شرعاً بیٹی ہی کی ملک ہوتا ہے؛ لہٰذا جہیز کا سارا سامان مرحوم کی بیوہ ہی کا ہوگا۔

(۳): لڑکے کے باپ نے بہو کو جو زیور دیا تھا، اگر بہو کو اس زیور کا مالک بنادیا تھا تو وہ بہو کا ہے، اور اگر مالک نہیں بنایا تھا؛ بلکہ عاریت کی صراحت کے ساتھ دیا تھا تو وہ عاریت ہوگا اور باپ کو دیا ہوا زیور بہو سے واپس لینے کا حق ہوگا ۔ اور اگر دیتے وقت کوئی صراحت نہیں کی گئی تھی توعلاقہ اور خاندان کے عرف کا اعتبار ہوگا۔ اور جس صورت میں زیورات شرعاً لڑکی کی ملک ہوں تو لڑکی کا باپ اپنی بیٹی کا نکاح بیٹی کی اجازت سے ان زیورات کی رقم سے کرسکتا ہے اور جب لڑکی کی ملک نہ ہوں تو باپ اپنے سمدھی سے زبردستی زیورات کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

 

دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

شادی کے موقع پر لڑکی کو دئیے گئے جہیز اور سونے کا حکم

جناب مفتی صاحب ! عرض یہ ہے کہ میری بیٹی فضہ بن شمیم کو اس کے شوہر ذوہیب بن بلال نے تحریری طور پر تین طلاقیں دی ہیں طلاق نامہ سوال کے ساتھ منسلک ہے ، اب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ لڑکی کو جو زیور ماں ،باپ، ساس اور سسر کی طرف سے دیا گیا ہے وہ کس کی ملکیت ہے ،نیز اس کے کپڑے وغیرہ اور دوسری دیگر چیزیں کس کی ملکیت ہیں ؟ اور حق مہر کا کیا حکم ہے ؟

الجواب حامدا و مصلیا

واضح ہوکہ شادی کے موقع پر لڑکی کو والدین کی طرف سے جو کچھ زیورات وغیرہ اور جہیز کا دیگر سامان مالک بناکر دیا جاتا ہے وہ شرعاً اس کی ملکیت بن جاتی ہے ،لہذا سائل کی بیٹی کو والدین اور اہل خانہ کی طرف سے جو زیورات اور دیگر سامان دیا گیا ہے وہ تو شرعاً اس کی ملکیت ہے اب طلاق ہوجانے کی صورت میں شوہر وہ زیورات اور دیگر سا زو سامان اپنے پاس روکے رکھنے کا اختیار نہیں رکھتا ،بلکہ وہ بیوی کے حوالے کرنا لازم اور ضروری ہے ،اسی طرح کپڑے اور عورتوں کی ضروت اور استعمال کی دیگر اشیا جو شوہر یا سسرال وغیرہ کی طرف سے سائل کی بیٹی کو دی گئی ہیں تو اس نوعیت کی چیزیں عرف میں ملکیۃً ہی دی جاتی ہیں اس لئے اس نوعیت کی اشیا بھی سائل کی بیٹی کی ملکیت شمار ہوں گی ،جبکہ سسرال کی طرف سے شادی وغیرہ کے موقع پر لڑکی کو جوزیورات دیئے گئے ہیں اس کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ یہ زیورات اگر فقط استعمال کیلئے عاریۃً دیئے گئے ہوں تو ایسی صورت میں شرعاً سائل کی بیٹی ان زیورات کی مالک شمار نہ ہوگی ،لیکن اگر یہ زیورات باقاعدہ ملکیۃً دیئے گئے ہوں یا خاندانی عرف و رواج کے مطابق شادی وغیرہ کے موقع پر دیئے جانے والے زیورات باقاعدہ ملکیۃً دیئے جاتے ہوں تو پھر شرعاً سائل کی بیٹی ان زیورات کی مالک شمار ہوگی اور اب طلاق کی صورت میں شوہر اور سسرال والوں کے ذمہ یہ زیورات سائل کی بیٹی کو حوالے کرنا لازم اور ضروری ہوگا ،اسی طرح اگر سائل کی بیٹی کے شوہر نے حق مہر ادا نہ کیا ہو اور سائل کی بیٹی نے معاف بھی نہ کیا ہو تو اب بعد از طلاق شوہر کے ذمہ پورے حق مہر کی ادائیگی لازم ہے ۔

مأخذ الفتوی

کما فی رد المحتار على الدر المختار: ومن ذلك ما يبعثه إليها قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضا (3/153)
وفیه ایضا: المختار للفتوى أن يحكم بكون الجهاز ملكا لا عارية لأن الظاهر الغالب إلا في بلدة جرت العادة بدفع الكل عارية فالقول للأب. وأما إذا جرت في البعض يكون الجهاز تركة يتعلق بها حق الورثة هو الصحيح. (3/157) والله تعالی اعلم بالصواب

دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

نکاح کے موقع پر لڑکی کو دیئے گئے تحائف کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی کے وقت دولہن کو دولہا والوں کی طرف سے جو تحفے اور کپڑے ، زیور وغیرہ دیے جاتے ہیں اور دولہا جو اپنے ہاتھوں سے بیوی کو تحفہ دیتا ہے، کیا طلاق واقع ہونے کی صورت میں وہ تمام تحائف دولہا واپس لینے کا حق رکھتا ہے یا یہ تمام تحائف جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے دولہن کی ملکیت ہے ؟ اس مسئلہ میں ہماری راہ نمائی فرما کر شکریہ کا موقع دیں ۔ بینوا وتوجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دولہا اور اس کے خاندان کی طرف سے دولہن کو شادی کے موقع پر جو کپڑے اور جوتے وغیرہ دیے جاتے ہیں یہ اُسے مالک بنا کر دیے جاتے ہیں اور دولہن ان تمام تحائف کی تنہا مالک ہوتی ہے، جس کی بناء پر شوہر یا کسی اور کو طلاق کے بعد بھی ان کے واپس لینے کا اختیار نہیں، جبکہ ہبہ ہونے نے کیوجہ سے ان سے رجوع کرنے اور واپس لینے کو فقہاءِ کرام نے مکر وہ لکھا ہے اور حدیث مبارک میں ایسے شخص کو ایسے کتے کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے جو (زمین پر) قے کرنے کے بعد دوبارہ اسے چاٹتا ہے جو بلا شبہ قبیح اور ر ذیل حرکت ہے، اس لئے ان تحائف کو واپس لینے سے احتراز چاہیئے۔ اور یہی حکم سونے چاندی کے زیورات کا ہے کہ اگر یہ زیورات اُسے مالک بنا کر دیے گئے تھے تب تو واپسی درست نہیں البتہ اگر محض استعمال کے لئے مستعار دیے ہوں اور اُسے مالک نہ بنایا گیا ہو جیسا کہ اکثر برادریوں میں زیورات ایسی ترتیب کے موافق دیے جاتے ہیں تو اس صورت میں بوقتِ علیحدگی محض ان زیورات کا واپس لینا دینا جائز اور درست ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافى مشكاة المصابيح: وعن ابن عمر وابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يحل للرجل أن يعطي عطية ثم يرجع فيها إلا الوالد فيما يعطي ولده ومثل الذي يعطي العطية ثم يرجع فيها كمثل الكلب أكل حتى إذا شبع قاء ثم عاد في قيئه» . رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وصححه الترمذي اھ (2/ 910)۔
في الفتاوى الهندية: في الفتاوى الغياثية الرجوع في الهبة مكروه في الأحوال كلها ويصح كذا في التتارخانية اھ (4/ 385)۔
وفي حاشية ابن عابدين: والمعتمد البناء على العرف كما علمت اھ (3/ 157)۔
وفي الدر المختار: (صح الرجوع فيها بعد القبض) أما قبله فلم تتم الهبة (مع انتفاع مانعه) الآتي (وإن كره) الرجوع (تحريما) (5/ 698)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب

[2]

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

شادی کے موقع پر ہدیہ دینا

سوال: آج کل شادیوں میں دولہا اور دلہن کو رشتےداروں، دوست و احباب کی جانب سے کچھ پیسے دیے جاتے ہیں۔جو مختلف مواقع پر دیے جاتے ہیں جو درج ذیل ہیں:

1۔جس دن لڑکے والے لڑکی کے ہاں برات لے کر جاتے ہیں، اس سے کچھ دیر پہلے لڑکے کو گھر میں ایک جگہ بٹھایا جاتا ہے، پھر لڑکے کے رشتےداروں کی جانب سے ہر کوئی اسے کچھ پیسے دیتا ہے۔ اس رسم کو سلامی یا سلامیاں کہا جاتا ہے۔

2۔ جب برات لڑکی کے ہاں جاتی ہے اور نکاح کے بعد  مرد و خواتین کھانا کھا لیتے ہیں تو  اس کے بعد لڑکے کو لڑکی کے ساتھ یعنی دولہا اور دلہن کو ایک ساتھ ایک جگہ بیٹھا دیا جاتا ہے تو اس کے بعد دولہا اور دلہن کے رشتےداروں، دوست و احباب کی جانب سے دونوں کو کچھ پیسے دیے جاتے ہیں اس رسم کو بھی سلامی یا سلامیاں کہا جاتا ہے۔

3۔جس دن دولہے کی جانب سے ولیمہ کیا جاتا ہے تو جب مرد و خواتین کھانا کھا لیتے ہیں، اس کے بعد رشتےداروں، دوست و احباب کی جانب سے انہیں کچھ پیسے دیے جاتے ہیں۔جس نے پیسے دیے ہوتے ہیں اس کا نام اور اس کے پیسے جو اس نے دیے ہوتے ہیں اسے باہر بیٹھے ایک یا دو آدمی لکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ والے پیسے بھی بعد میں دولہا اور دلہن کو ہی ایک ساتھ اکھٹے کرکےدے دیے جاتے ہیں۔

اب میرے آپ سے یہ سوالات ہیں:

1۔جو آج کل شادیوں پر دولہا اور دلہن کو پیسے دینے والی مذکورہ صورتیں جو بتائیں ہیں، کیا یہ صورتیں جائز ہیں؟

2۔اگر اوپر والی ساری صورتیں یا جو صورت ناجائز ہے اگر اس موقع پر کوئی اپنی خوشی سے دولہا اور دلہن کو کوئی پیسے دینا چاہے یا دینے کے لیے کہے یا مجبور نہ کرے تو اس صورت میں وہ کیسے دولہا اور دلہن کو پیسے دے جو دولہا اور دلہن کے لیے جائز ہوں؟

جواب: درج بالا تین صورتوں میں سے پہلی دو صورتیں (دولہے کو سلامی اور دلہن کو سلامی) چوں کہ ہدیہ (گفٹ)  کرنے والے کی طرف سے ہدیہ ہوتی ہیں، لہذا اس کے لینے دینے میں حرج نہیں، جس کو سلامی دی جائے وہی اس کی ملکیت شمار ہوگی۔

اور تیسری صورت جس میں رقم کو لکھا جاتا ہے تو  اگر لکھنے کا یہ رواج ہو کہ جس نے جتنی رقم ہدیہ کی ہے بعد میں اس کو اس کی کسی تقریب میں اس رقم سے زائد رقم دی جائے جیساکہ بعض جگہ یہ رواج ہے تو یہ صورت جائز نہیں ہے، اس طریقہ سے اجتناب ضروری ہے، اور اگر ویسے ہی بطورِ یادگار محفوظ رکھنے کے لیے لکھا جاتا ہو تو اس میں حرج نہیں ہے۔

اور جہاں ہدایا کی لین دین ہو، اس میں تکلف سے کام نہ لیا جائے، یعنی جتنی گنجائش ہو، طیبِ نفس کے ساتھ دیا جائے، بدلے کی امید بھی نہ ہو، اور گنجائش نہ ہونے کی صورت میں بتکلف لازم بھی نہ سمجھا جائے۔  فقط واللہ اعلم

https://www.farooqia.com/course/%D8%B4%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%88%D9%82%D8%B9-%D9%BE%D8%B1-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%B1/

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

شادی کے موقع پر سلامی دینے کے رواج کی شرعی حیثیت

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ جو شادی وغیرہ کی تقریبات میں سلامی دینے کا رواج ہے،اس کی شرعا کیا  حیثیت ہے ؟ آیا سلامی دینا یا لینا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب: اگر شادی کے موقع پر تحفے اور لفافے وغیرہ رسم و رواج کے دباؤ کی وجہ سے دیئے جائیں  یا اس کا عوض واپس کرنے کو ضروری سمجھا جاتا ہو ، یاواپسی میں اضافے کو لازمی سمجھا جاتا ہو، تو ان صورتوں میں  سلامی لینا دینا جائز نہیں۔

البتہ اگر کسی قسم کے بدلے کی نیت نہ ہو ،رسم و رواج کا دباؤ بھی نہ ہو ، محض خوشی کے موقع کی مناسبت سے کچھ رقم بطور تعاون ہدیہ کی جا رہی ہو ، تو یہ جائز ہے ،تا ہم بہتر یہ ہے  کہ ولیمے کے وقت دینے کے بجائے پہلے یا بعد میں ضرورت اورموقع کی مناسبت سے دے دی جائے ۔

لما في روح المعان:

وعن النخعي رحمه الله أن الآية نزلت في قوم يعطون قراباتهم وإخوانهم على معنى نفعهم وتمويلهم والتفضيل عليهم وليزيدوا في أموالهم على جهة النفع لهم وهي رواية عن إبن عباس رضي الله عنهما.

وفيه أيضا:

وكذا صرحوا بأن ما يأخذه المعطي لتلك العطية من الزيادة على ما أعطاه ليس بحرام ودافعه ليس بآثم،لكنه لا يثاب على دفع الزيادة ؛لأنها ليست صلة مبتدأةبل بمقابلة ما أعطى أولا ولا ثواب فيما يدفع عوضا وكذا لا ثواب في إعطاء تلك العطية أولا؛لأنها شبكة صيد.

(سورة الروم،أية،36:21/46،ط:دارالأحياء التراث العربي)

وفي تفسير المدارك:

{ وَمَا ءاتَيْتُمْ مّن رِباً لّيَرْبُوَاْ فِى أَمْوَالِ الناس } يريد وما أعطيتم أكلة الربا من رباً ليربوا في أموالهم { فَلاَ يَرْبُواْ عِندَ الله } فلا يزكوا عند الله ولا يبارك فيه . وقيل : هو من الربا الحلال أي:وما تعطونه من الهدية لتأخذوا أكثر منها فلا يربوا عند الله لأنكم لم تريدوا بذلك وجه الله.

(سورة الروم،أية،36:2/310،ط:قديمي كتب خانه.فقط واللہ اعلم بالصواب

https://www.darulifta-deoband.com/home/en/qa/7439

 

Related Articles

Back to top button