Important TopicsSunnah & Bid’ah

Milad-un-Nabi

Question: 

In Europe, some celebrate Eid Milad-un-Nabi (peace be upon him) because celebrating it promotes mutual ties and relationships, everyone sits together, and everyone is also advised to consider it an honor for us to adhere to our religion, and it also has the advantage that in this way young people avoid participating in infidel festivals, including Valentine’s Day and other festivals. Is this allowed?

Answer:

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.

As-Salāmu ʿAlaykum Wa-Ramatullāhi Wa-Barakātuh

In principle, mentioning the blessed life, virtues, character and qualities of Rasulullah ﷺ is among the greatest forms of worship; indeed, it is from the very spirit of īmān. Every aspect of his blessed life is a source of guidance: his birth, childhood, youth, prophethood, propagation, sacrifices, worship, Ṣalāh, character, appearance, manners, piety, knowledge, mercy, anger, dealings, sleeping, waking and every other aspect of his life. Learning and teaching these matters, discussing them, and encouraging people to follow his example are duties of the Ummah. Likewise, mentioning his Companions, wives, children, servants, clothing, animals and other things connected with him ﷺ is virtuous because of their connection and association with Rasulullah ﷺ.

The blessed life of Rasulullah ﷺ may broadly be considered in two periods: the period before his prophethood and the period from the commencement of his prophethood until his demise. The latter period, in particular, has been extensively preserved in the books of Ḥadīth and Sīrah, providing the Ummah with a remarkably comprehensive record of his blessed life. Through this, Muslims can study his example and distinguish authentic reports from those that are unreliable.

The Sīrah should be presented and cultivated in two ways. First, a Muslim should mould his outward and inward life according to the Sīrah, so that his appearance, speech, character, manners, dealings and actions reflect the example of Rasulullah ﷺ. Second, whenever an appropriate opportunity arises, gatherings and assemblies should be filled with the mention of Rasulullah ﷺ, his virtues, his blessed character, his actions and his Sunnah, while encouraging people to follow his example.

Accordingly, gatherings in which the blessed mention of Rasulullah ﷺ is made are, in principle, praiseworthy and may be a means of great virtue. They can also provide an opportunity for Muslims to strengthen their relationships, gather their families and communities, teach the younger generation about their religion, cultivate love for Rasulullah ﷺ, and encourage adherence to Islam. These are all praiseworthy objectives.

However, the praiseworthiness of these objectives does not, by itself, establish the permissibility of every means used to achieve them. Such gatherings must remain within the limits of the Sharīʿah and must be free from unlawful or reprehensible practices, such as impermissible intermingling between men and women, extravagance and wasteful expenditure, fabricated or baseless narrations, neglect of Ṣalāh, impermissible forms of entertainment, and other matters prohibited by the Sharīʿah.

Likewise, the desire to protect Muslim youth from participating in Valentine’s Day or other non-Muslim festivals is a valid and important concern. However, this objective should be achieved by strengthening their attachment to Islam, teaching them the Sīrah and Sunnah of Rasulullah ﷺ, providing them with beneficial Islamic education and wholesome permissible activities, and cultivating their Islamic identity throughout the year. The avoidance of one impermissible practice does not, by itself, establish another practice as a religious observance.

Furthermore, a particular date should not be treated as having a special religious status merely by being fixed for such a gathering, nor should attendance be regarded as obligatory, necessary or a defining sign of one’s love for Rasulullah ﷺ. Those who do not attend must not be considered sinful, deficient in their love for Rasulullah ﷺ, or looked down upon merely because they chose not to participate.

Therefore, there is a clear distinction between a permissible gathering for the remembrance and study of Rasulullah  and establishing a particular annual religious celebration under the name of “Eid Milad-un-Nabi” or treating a specific date as a religious occasion. The former, when conducted within the limits of the Sharīʿah, is praiseworthy. The latter cannot be established merely on the basis that it brings people together, strengthens relationships, reinforces Islamic identity, or keeps young people away from other festivals.

The fact that such a celebration takes place in Europe does not alter this principle. Living in a non-Muslim country makes the need to preserve one’s Islamic identity and protect Muslim youth from non-Islamic practices especially important, but these objectives should be achieved through means that themselves conform to the Sharīʿah.

The love of Rasulullah ﷺ is not fulfilled merely by attending an annual gathering. Its true expression is to learn his Sīrah, revive his Sunnah, adopt his character, follow his commands and make his blessed example manifest throughout one’s life. Thus, the appropriate response to the challenges faced by Muslim youth in Europe is not to establish a new religious festival, but to strengthen their relationship with Islam and Rasulullah ﷺ throughout the year through consistent sound Islamic education, lessons on Sīrah, and Sunnah, and other permissible community activities under the guidance of the ulema. [1]

And Allah Taʿāla Knows Best.

Baba Abu Bakr

Student Darul Iftaa

Accra, Ghana

Checked and Approved by

Mufti Muhammad Zakariyya Desai

[1] کفایت المفتی ) 3 / 189(

مسجد میں محفل میلاد کرنا
(سوال )  زید کا مکان محلہ کی مسجد کے قریب میں ہے اور مکان میں اتنی گنجائش نہیں ہے کہ آدمی جمع ہوسکیں اگر وہ زید مسجد کے نماز وقت کے علاوہ وقت میں میلاد شریف پڑھوائے تو شرعاً کوئی گناہ اس پر عائد ہوتا ہے؟ المستفتی نمبر ۲۱۱۷ سید محمد اسماعیل صاحب (پونا) ۱۲ شوال ۱۳۶۰؁ھ ۱۶ دسمبر ۱۹۳۷؁ء
(جواب ۳۰۰)  مسجد میں نماز کے اوقات کے علاوہ وقت میں وعظ و تذکیر کی مجلس قائم کرنا مباح ہے مگر مولود شریف کی مروجہ مجالس چونکہ  بہت سے امور غیر شرعیہ پر مشتمل ہوتی ہیں اور ان میں بعض باتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو احترام مسجد کے خلاف ہیں مثلاً غیر پابند شرع اشخاص کا گانا اور غیر معتدل آواز سے چلا کر خلاف شرع مضامین کے اشعار پڑھنا اور مسجد میں غیر متشرع آدمیوں‘ بچوں وغیرہ کا اجتماع اور فرش وغیرہ کو ملوث  کرنا اس  لئے ایسی مجالس کے انعقاد سے مسجد کو محفوظ رکھنا لازم ہے ہاں اگر کوئی متشرع عالم بطور تذکیر کوئی وعظ یا تقریر کرے اور اس کے ضمن  میں آنحضرت ﷺ کے واقعات مبارکہ ولادت و فضائل و کمالات نبوت کا بھی بیان کردے اور فضول رسوم مروجہ میلاد سے مجتنب رہے تو اس میں کوئی نقصان اور ممانعت نہیں بلکہ ایسا بیان موجب خیر و برکت ہوگا مولود مروج میں اکثر مولود خواں روایات موضوعہ بیان کرتے  ہیں اور بے سروپا اور بے اصل واقعات کا ذکر کرتے ہیں ذکر ولادت کے وقت قیام کرتے ہیں یہ باتیں جائز نہیں ہیں محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی

فتاوی دار العلوم زکریا ) 1 / 193(

محفل میلاد منعقد کر نے کا حکم :
سوال:اپ  صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر محفل ِ میلاد منعقدکر نا جائز ہے یا نہیں جس کو عرف میں میلاد النبی کہتے ہیں اگر جائز ہے تو اس کی کیا صورت ہے نیز علمائے دیوبند کا اس مسئلہ میں کیا عمل ہے ؟
جواب :آنحضرت ﷺ کا ذکر مبارک ایسی بابرکت چیز ہے کہ اس کو ہر وقت مسلمانوں کے رگ و ریشہ میں سرایت کر جانا چاہیے تھا اور کوئی وقت آپ ﷺ کے تذکرہ سے خالی نہ ہو نا چاہیے تھا، صرف ولادت شریفہ اور معراج شریف کے ذکر پر اکتفاء نہیں بلکہ آپ ﷺ کی ہر بات یہاں تک کہ آپ ﷺ کی نشست و برخاست، طعام و لباس اخلاق و عبادات مجاہدات و ریاضات، افعال و احکام اور اوامر و نواہی سب کا ہی تذکرہ کرنا مسلمان کے لیے باعثِ اجر و ثواب ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ سنت کے مطابق ہو ۔

 دار الافتاء: دار الافتاء جامعہ بنوریہ کراچی

فتویٰ نمبر58807:

محفلِ میلاد منعقد کرنا

سوال

حضورﷺ کی تعریف و توصیف وسیرت بیان کرنے کی غرض سے محفل منعقد کرنا جسے عرف عام میں میلاد کہا جاتا ہے جو کہ تمام غیر شرعی امور سے پاک ہو، منانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضورﷺ کی سیرت و حالات پر مسلمانوں کومطلع کرنا اسلام کا اہم ترین فریضہ ہے اور ساری تعلیماتِ اسلامیہ کا خلاصہ ہے، پس اگر کوئی مسلمان حضور اکرمﷺ کی ولادت یا معجزات یا غزوات وغیرہ کا ذکر بطورِ وعظ و درس بغیر پابندی رسوم کے کرے تو ہزاروں برکتوں کا باعث ہوگا، مگر اس کو کسی مہینہ، دن، تاریخ اور مخصوص طریقہ کے ساتھ مقید کرنا اور اس قسم کی مجالس میں آپﷺ کی آمد کا اعتقاد اور اسی نظریہ سے قیام کرنا اور اسی طرز کو ذکرِ مبارک کے لیے لازم سمجھنا اور جو ایسا نہ کرے اسے بہ نظرِ حقارت دیکھنا اور اس کو مختلف القاب سے نوازنا ایسے امور ہیں، جن کی وجہ سے ایک جائز، بلکہ مستحب امر بھی بدعت بن جاتا ہےچہ جائیکہ ایسا امر جس کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر یعنی دور ِصحابہ و تابعین اور تبع تابعین سے کوئی ثبوت بھی نہ ہو، نیز یہ طریقہ حضور علیہ السلام کے وسیع اور عمومی ذکر کو محدود کرنے کے بھی مترادف ہے، جبکہ اس ناجائز اَمر میں مالی تعاون سے بھی احتراز لازم ہے۔

دار الافتاء:دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن

عید میلاد النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )شہید اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ

 عید میلاد النبی   

۱۲؍ ربیع الاول کو آنحضرت سرورِ عالم   کا ’’جشن عید‘‘ منایا جاتا ہے اور آج کل اُسے اہل سنت کا خاص شعار سمجھا جانے لگا ہے۔ اس کے بارے میں بھی چند ضروری نکات عرض کرتا ہوں: ۱:… آنحضرت   کا ذکرِ خیر ایک اعلیٰ ترین عبادت بلکہ روحِ ایمان ہے۔ آپ کی زندگی کا ایک ایک واقعہ سرمۂ چشمِ بصیرت ہے۔ آپ کی ولادت، آپ   کی صغرسنی، آپ   کا شباب، آپ کی بعثت، آپ   کی دعوت، آپ   کا جہاد، آپ   کی قربانی، آپ   کا ذکر و فکر، آپ   کی عبادت و نماز، آپ   کااخلاق و شمائل، آپ a کی صورت وسیرت، آپ   کا زہد و تقویٰ، آپ کا علم و خشیت، آپ   کا اُٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، سونا جاگنا، آپ  کی صلح و جنگ، خفگی و غصہ، رحمت و شفقت، تبسم و مسکراہٹ، الغرض آپ   کی ایک ایک ادا اور ایک ایک حرکت و سکون امت کے لیے اسوۂ حسنہ اور اکسیر ہدایت ہے اور اس کا سیکھنا سکھانا، اس کا مذاکرہ کرنا، دعوت دینا امت کا فرض ہے۔ اسی طرح آپ سے نسبت رکھنے والی شخصیات اور چیزوں کا تذکرہ بھی عبادت ہے۔ آپ  کے احبابؓ و اصحابؓ، ازواجؓ و اولادؓ، خدامؓ و عمالؓ، آپ   کا لباس و پوشاک، آپ  کے ہتھیاروں، آپ کے گھوڑوں ، خچروں اور ناقہ کا تذکرہ بھی عین عبادت ہے، کیوں کہ یہ دراصل ان چیزوں کا تذکرہ نہیں، بلکہ آپ   کی نسبت کا تذکرہ ہے۔   ۲:… آنحضرت a کی حیاتِ طیبہ کے دو حصے ہیں: ایک ولادتِ شریفہ سے لے کر قبل از نبوت تک کا اور دوسرا بعثت سے لے کر وصال شریف تک کا۔ پہلے حصہ کے جستہ جستہ بہت سے واقعات حدیث و سیرت کی کتابوں میں موجود ہیں اور حیاتِ طیبہ کا دوسرا حصہ جسے قرآن کریم نے امت کے لیے ’’اسوۂ حسنہ‘‘ فرمایا ہے۔ اس کا مکمل ریکارڈ حدیث و سیرت کی شکل میں محفوظ ہے اور اس کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ آپ باہمہ خوبی و زیبائی گویا ہماری آنکھوں کے سامنے چل پھر رہے ہیں، اور آپ a کے جمالِ جہاں آراء کی ایک ایک ادا اس میں صاف جھلک رہی ہے۔ بلامبالغہ یہ اسلام کا عظیم ترین اعجاز اور اس امت مرحومہ کی بلند ترین سعادت ہے کہ اس کے پاس ان کے محبوب کی زندگی کا پورا ریکارڈ موجود ہے اور وہ ایک ایک واقعہ کے بارے میں دلیل و ثبوت کے ساتھ نشاندہی کرسکتی ہے کہ یہ واقعہ کہاں تک صحیح ہے؟ اس کے برعکس آج دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جن کے پاس ان کے ہادی کی زندگی کا صحیح اور مستند ریکارڈ موجود ہو۔ یہ نکتہ ایک مستقل مقالے کا مضمون ہے، اس لیے یہاں صرف اسی قدر اشارے پر اکتفا کرتا ہوں۔ آنحضرت کی سیرتِ طیبہ کو بیان کرنے کے دو طریقے کے ہیں: ایک یہ کہ آپ کی سیرت طیبہ کے ایک ایک نقشے کو اپنی زندگی کے ظاہر و باطن پر اس طرح آویزاں کیا جائے کہ آپ a کے ہر امتی کی صورت و سیرت، چال ڈھال، رفتارو گفتار، اخلاق و کردار آپ کی سیرت کا مرقع بن جائے اور دیکھنے والے کو نظر آئے کہ یہ محمد رسول اﷲ a کا غلام ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جہاں بھی موقع ملے آنحضرت کے ذکرخیر سے ہر مجلس و محفل کو معمور و معطر کیا جائے۔ آپ کے فضائل و کمالات اور آپ کے بابرکت اعمال و اخلاق اور طریقوں کا تذکرہ کیا جائے اور آپ کی زندگی کے ہر نقشِ قدم پر مرمٹنے کی کوشش کی جائے۔ سلف صالحین، صحابہؓ و تابعینؒ اور ائمہ ہدیٰؒ ان دونوں طریقوں پر عامل تھے۔ وہ آنحضرت کی ایک ایک سنت کو اپنے عمل سے زندہ کرتے تھے اور ہر محفل و مجلس میں آپ کی سیرتِ طیبہ کا تذکرہ کرتے تھے۔ آپ نے سیدنا عمر فاروق کا یہ واقعہ سنا ہوگا کہ ان کے آخری لمحاتِ حیات میں ایک نوجوان ان کی عیادت کے لیے آیا، واپس جانے لگا تو حضرتؓ نے فرمایا: ’’برخوردار! تمہاری چادر ٹخنوں سے نیچی ہے اور یہ آنحضرت کی سنت کے خلاف ہے‘‘۔ ان کے صاحبزادے سیدنا عبداﷲ بن عمر کو آنحضرت کی سیرتِ طیبہ کو اپنانے کا اس قدر شوق تھا کہ جب حج پر تشریف لے جاتے تو جہاں آنحضرت  نے اپنے سفر حج میں پڑائو کیا تھا، وہاں اترتے، جس درخت کے نیچے آرام فرمایا تھا، اس درخت کے نیچے آرام کرتے۔ اور جہاں آنحضرت a فطری ضرورت کے لیے اترے تھے، خواہ تقاضا نہ ہوتا تب بھی وہاں اترتے اور جس طرح آنحضرت بیٹھے تھے اس کی نقل اتارتے، رضی اﷲ عنہ۔ یہی عاشقانِ رسول تھے جن کے دم قدم سے آنحضرت کی سیرتِ طیبہ صرف اوراق و کتب کی زینت نہیں رہی، بلکہ جیتی جاگتی زندگی میں جلوہ گر ہوئی اور اس کی بوئے عنبرین نے مشامِ عالم کو معطر کیا۔ صحابہ کرامؓ اور تابعینؒ بہت سے ایسے ممالک میں پہنچے جن کی زبان نہیں جانتے تھے، نہ وہ ان کی لغت سے آشنا تھے، مگر ان کی شکل و صورت، اخلاق و کردار اور اعمال و معاملات کو دیکھ کر علاقوں کے علاقے اسلام کے حلقۂ بگوش اور جمالِ محمدی ؐ کے غلام بے دام بن گئے۔ یہ سیرتِ نبوی کی کشش تھی، جس کا پیغام ہر مسلمان اپنے عمل سے دیتا تھا۔ سلف صالحین نے کبھی سیرت النبی ؐ کے جلسے نہیں کیے اور نہ میلاد کی محفلیں سجائیں، اس لیے کہ وہاں ’’ہر روز روزِ عید‘‘ اور ’’ہر شب شبِ برأت‘‘ کا قصہ تھا۔ ظاہر ہے کہ جب ان کی پوری زندگی ’’سیرت النبی ؐ‘‘ کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی، جب ان کی ہر محفل و مجلس کا موضوع ہی ’’سیرتِ طیبہ‘‘ تھا اور جب ان کا ہر قول و عمل ’’سیرت النبی ؐ  ‘‘ کا مدرسہ تھا، تو ان کو اس نام کے جلسوں کی نوبت کب آسکتی تھی؟! لیکن جوں جوں زمانہ کو آنحضرت کے مبارک دور سے بُعد ہوتا گیا، عمل کے بجائے قول کا اور کردار کے بجائے گفتار کا سکہ چلنے لگا۔ الحمدﷲ! یہ امت کبھی بانجھ نہیں ہوئی،آج اس گئے گزرے دور میں بھی اﷲ تعالیٰ کے ایسے بندے موجود ہیں جو آنحضرت کی سیرتِ طیبہ کا آئینہ سامنے رکھ کر اپنی زندگی کے گیسوو کاکل سنوارتے ہیں اور ان کے لیے محبوب کی ایک ایک سنت ملکِ سلیمان ؑ اور گنج قارون سے زیادہ قیمتی ہے۔ لیکن مجھے شرمساری کے ساتھ یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ ایسے لوگ کم ہیں، جب کہ ہم میں سے اکثریت مجھ جیسے بدنام کنند ہ، گپوڑوں اور نعرہ بازوں کی ہے جو سال میں ایک دو بار ’’سیرت النبیؐ   ‘‘ کے نعرے لگا کر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ان کے ذمہ اُن کے محبوب نبی کا جو حق تھا، وہ قرض انہوں نے پورا ادا کردیااور اب ان کے لیے شفاعت واجب ہوچکی ہے، مگر ان کی زندگی کے کسی گوشے میںدور دور تک سیرتِ طیبہ کی کوئی جھلک دکھائی نہیں دیتی۔ آنحضرت  کی پاک سیرت کے ایک ایک نشان کو انہوں نے اپنی زندگی کے دامن سے کھرچ کھرچ کر صاف کرڈالا ہے، اور روزمرہ نہیں بلکہ ہر لمحہ اس کی مشق جاری رہتی ہے، مگر ان کے پتھردل کو کبھی احساس تک نہیں ہوا کہ آنحضرت a کو اپنی سنتوں اور اپنے طریقوں کے مٹنے سے کتنی تکلیف اور اذیت ہوتی ہوگی۔ وہ اس خوش فہمی میں ہیں کہ بس قوالی کے دوچار نغمے سننے، نعت شریف کے دوچار شعر پڑھنے سے آنحضرت a کا حق ادا ہوجاتا ہے۔ میلاد کی محفلوں کے وجود سے امت کی چھ صدیاں خالی گزرتی ہیں اور ان چھ صدیوں میں جیسا کہ میں ابھی عرض کرچکا ہوں، مسلمانوں نے کبھی ’’سیرت النبی ؐ‘‘ کے نام سے کوئی جلسہ یا ’’میلاد‘‘ کے نام سے کوئی محفل نہیں سجائی۔ ’’محفل میلاد‘‘ کا آغاز سب سے پہلے ۶۰۴ھ میں سلطان ابو سعید مظفر اور ابوالخطاب ابن دحیہ نے کیا، جس میں تین چیزیں بطور خاص ملحوظ تھیںـ: ۱:… بارہ ربیع الاول کی تاریخ کا تعیُّن۔ ۲:… علماء و صلحاء کا اجتماع۔ ۳:… اور ختمِ محفل پر طعام کے ذریعہ آنحضرت کی روح پُرفتوح کوایصالِ ثواب۔ ان دونوں صاحبوں کے بارے میں اختلاف ہے کہ یہ کس قماش کے آدمی تھے؟ بعض مورخین نے ان کو فاسق و کذاب لکھا ہے اور بعض نے عادل و ثقہ۔ واﷲ اعلم۔ جب یہ نئی رسم نکلی تو علمائے امت کے درمیان اس کے جواز و عدم جواز کی بحث چلی، علامہ فاکہانی اور ان کے رفقاء نے ان خود ساختہ قیود کی بنا پر اس میں شرکت سے عذر کیا اور اُسے ’’بدعت ِسیّئہ‘‘ قرار دیا۔ اور دیگر علماء نے سلطان کی ہم نوائی کی او ان قیود کو مباح سمجھ کر اس کے جواز و استحسان کا فتویٰ دیا۔ پھر جب ایک بار یہ رسم چل نکلی تو یہ صرف ’’علماء و صلحاء کے اجتماع‘‘ تک محدود نہ رہی، بلکہ عوام کے دائرے میں آکر ان کی نئی نئی اختراعات کا تختۂ مشق بنتی چلی گئی۔ آج ہمارے سامنے ’’عید میلاد النبی ؐ  ‘‘ کی جو ترقی یافتہ شکل موجود ہے (اور ابھی خدا بہتر جانتا ہے کہ اس میں مزید کتنی ترقی مقدر ہے) اب ہمیں اس کا جائزہ لینا ہے۔ سب سے پہلے دیکھنے کی بات تو یہ ہے کہ جو فعل صحابہؓ و تابعینؒ کے زمانے میں کبھی نہیں ہوا، بلکہ جس کے وجود سے اسلام کی چھ صدیاں خالی چلی آئی ہیں، آج وہ ’’اسلام کا شعار‘‘ کہلاتا ہے۔ اس شعارِ اسلام کو زندہ کرنے والے ’’عاشقانِ رسولؐ‘‘ کہلاتے ہیں، اور جو لوگ اس نوایجاد شعارِ اسلام سے نا آشنا ہوں،ان کو دشمنانِ رسول تصور کیا جاتا ہے۔ إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون۔ کاش! ان حضرات نے کبھی یہ سوچا ہوتا کہ چھ صدیوں کے جو مسلمان ان کے اس خود تراشیدہ شعارِ اسلام سے محروم رہے ہیں، ان کے بارے میں کیا کہا جائے گا؟ کیا وہ سب نعوذ باﷲ! دشمنانِ رسولؐ تھے؟ اور پھر انہوں نے اس بات پر کبھی غور کیا ہوتا کہ اسلام کی تکمیل کا اعلان تو حجۃ الوداع میں عرفہ کے دن ہوگیا تھا، اس کے بعد وہ کونسا پیغمبر آیا تھا جس نے ایک ایسی چیز کو ان کے لیے شعارِ اسلام بنادیا جس سے چھ صدیوں کے مسلمان نا آشنا تھے۔ کیا اسلام میرے یا کسی کے ابا کے گھر کی چیز ہے کہ جب چاہو اس کی کچھ چیزیں حذف کردو اور جب چاہو اس میں کچھ اور چیزوں کا اضافہ کرڈالو؟ دراصل اسلام سے پہلے قوموں میں اور اپنے بزرگوں کے بانیانِ مذہب کی برسی منانے کا معمول ہے، جیسا کہ عیسائیوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت پر ’’عید میلاد‘‘ منائی جاتی ہے۔ اس کے برعکس اسلام نے برسی منانے کی رسم کو ختم کردیا تھا اور اس میں دو حکمتیں تھیں۔ ایک یہ کہ سالگرہ کے موقع پر جو کچھ کیا جاتا ہے وہ اسلام کی دعوت اور اس کی روح و مزاج سے کوئی مناسبت نہیں رکھتا۔ اسلام اس ظاہری سج دھج، نمود و نمائش او رنعرہ بازی کا قائل نہیں، وہ اس شور و شغب اور ہائو ہو سے ہٹ کر اپنی دعوت کا آغاز دلوں کی تبدیلی سے کرتا ہے، اور عقائد ِ حقہ، اخلاقِ حسنہ اور اعمالِ صالحہ کی تربیت سے ’’انسان سازی‘‘ کا کام کرتا ہے۔ اس کی نظر میں یہ ظاہری مظاہرے ایک کوڑی کی قیمت بھی نہیں رکھتے، جن کے بارے میں کہا گیا ہے : جگمگاتے در و دیوار دل بے نور ہیں دوسری حکمت یہ ہے کہ اسلام دیگر مذاہب کی طرح کسی خاص موسم میں برگ و بار نہیں لاتا، بلکہ وہ تو ایسا سدا بہار شجرۂ طوبیٰ ہے جس کا پھل اور سایہ دائم و قائم ہے۔ گویا اس کے بارے میں قرآنی الفاظ میں ’’أُکُلُہُا دَائِمٌ وَّ ظِلُّہَا‘‘ کہنا بجا ہے۔ اس کی دعوت اور اس کا پیغام کسی خاص تاریخ کا مرہونِ منت نہیں بلکہ آفاق و ازمان کو محیط ہے۔ اور پھر دوسری قوموں کے پاس تو دوچار ہستیاں ہوں گی جن کی سالگرہ مناکر وہ فارغ ہوجاتی ہیں۔ اس کے برعکس اسلام کے دامن میں ہزاروں لاکھوں نہیں، بلکہ کروڑوں ایسی قد آور ہستیاں موجود ہیں جو ایک سے ایک بڑھ کر ہیں اور جن کی عظمت کے سامنے آسمان کی بلندیاں ہیچ اور نورانی فرشتوں کا تقدس گردِ راہ ہے۔ اسلام کے پاس کم و بیش سوا لاکھ کی تعداد تو ان انبیاء کی ہے، جو انسانیت کے ہیرو ہیں اور جن میں سے ایک ایک کا وجود کائنات کی ساری چیزوں پر بھاری ہے۔ پھر انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام sکا قافلہ ہے، ان کی تعداد بھی سوا لاکھ سے کیا کم ہوگی، پھر ان کے بعد ہر صدی کے وہ لاکھوں اکابر اولیاء اﷲ ہیں جو اپنے اپنے وقت میں رشد و ہدایت کے مینارۂ نور تھے اور جن کے آگے بڑے بڑے جابر بادشاہوں کی گردنیں جھک جاتی تھیں۔ اب اگر اسلام شخصیتوں کی سالگرہ منانے کا دروازہ کھول دیتا تو غور کیجیے! اس امت کو سال بھر میں سالگرہوں کے علاوہ کسی اور کام کے لیے ایک لمحہ کی بھی فرصت ہوتی؟ چونکہ یہ چیز ہی اسلام کی دعوت اور اس کے مزاج کے خلاف تھی، اس لیے آنحضرت ، صحابہؓ و تابعینؒکے بعد چھ صدیوں تک امت کا مزاج اس کو قبول نہ کرسکا۔ اگر آپ نے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اسلامی تاریخ میں چھٹی صدی وہ زمانہ ہے، جس میں فرزندانِ تثلیث نے صلیبی جنگیں لڑیں، اور مسیحیت کے ناپاک اور منحوس قدموں نے عالم اسلام کو روند ڈالا۔ ادھر مسلمانوں کا اسلامی مزاج داخلی و خارجی فتنوں کی مسلسل یلغار سے کمزور پڑگیا تھا۔ ادھر مسیحیت کا عالم اسلام پر فاتحانہ حملہ ہوا، اور مسلمانوں میں مفتوح قوم کا سا احساس کمتری پیدا ہوا، اس لیے عیسائیوں کی تقلید میں یہ قوم بھی سال بعد اپنے مقدس نبی a کے ’’یوم ولادت‘‘ کا جشن منانے لگی۔ یہ قوم کے کمزور اعصاب کی تسکین کا ذریعہ تھا، تاہم جیسا کہ میں پہلے عرض کرچکا ہوں‘ امت کے مجموعی مزاج نے اس کو قبول نہیں کیا، بلکہ ساتویں صدی کے آغاز سے لے کر آج تک علمائے اُمت نے اسے ’’بدعت‘‘ قرار دیااور اسے ’’ہر بدعت گمراہی ہے‘‘ کے زمرے میںشمار کیا۔ اگرچہ ’’میلاد‘‘ کی رسم ساتویں صدی کے آغاز سے شروع ہوچکی تھی اور لوگوں نے اس میں بہت سے امور کے اضافے بھی کیے، لیکن کسی کو یہ جرأت نہیں ہوئی تھی کہ اُسے ’’عید‘‘ کا نام دیتا، کیونکہ آنحضرت نے فرمایا تھا کہ ’’میری قبر کوعید نہ بنانا‘‘ اور میں اوپر حضرت قاضی ثناء اﷲ پانی پتی کے حوالے سے بتاچکا ہوں کہ ’’عید‘‘ بنانے کی ممانعت کیوں فرمائی گئی تھی۔ مگر اب چند سالوں سے اس سالگرہ کو ’’عید میلاد النبیؐ    ‘‘ کہلانے کاشرف بھی حاصل ہوگیا ہے۔ دنیا کا کون مسلمان اس سے ناواقف ہوگا کہ آنحضرت نے مسلمانوں کے لیے ’’عید‘‘ کے دو دن مقر ر کیے ہیں: عید الفطر اور عید الاضحی۔ اگر آنحضرت کے یومِ ولادت کو بھی ’’عید‘‘ کہنا صحیح ہوتا اور اسلام کے مزاج سے یہ چیز کوئی مناسبت رکھتی تو آنحضرت خود ہی اس کو ’’عید‘‘ قرار دے سکتے تھے اور اگر آنحضرت کے نزدیک یہ پسندیدہ چیز ہوتی تو آپ a نہ سہی، خلفائے راشدین ہی آپ کے یوم ولادت کو ’’عید‘‘ کہہ کر ’’جشن عید میلاد النبیؐ  ‘‘ کی طرح ڈالتے، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا، اس سے دو ہی نتیجے نکل سکتے ہیں: یا یہ کہ ہم اس کو ’’عید‘‘ کہنے میں غلطی پر ہیں یا یہ کہ نعوذ باﷲ ہمیں تو آنحضرت کے یوم ولادت کی خوشی ہے، مگر صحابہ کرام خصوصاً خلفائے راشدین s کو کوئی خوشی نہیں تھی، انہیں آپ سے اتنا عشق بھی نہیں تھا جتنا ہمیں ہے۔ ستم یہ ہے کہ آنحضرت کی تاریخ ولادت میں تو اختلاف ہے، بعض ۹؍ ربیع الاول بتاتے ہیں، بعض ۸؍ ربیع الاول، اور مشہور بارہ ربیع الاول ہے۔ لیکن اس میں کسی کا اختلاف نہیں کہ آنحضرت کی وفات شریفہ ۱۲؍ ربیع الاول ہی کو ہوئی۔ گویا ہم نے ’’جشن عید‘‘ کے لیے دن بھی تجویز کیا تو وہ جس میں آنحضرت a دنیا سے داغِ مفارقت دے گئے، اگر کوئی ہم سے یہ سوال کرے کہ تم لوگ ’’جشنِ عید‘‘ آنحضرت کی ولادت طیبہ پر مناتے ہو یا آنحضرت a کی وفات کی خوشی میں؟ (نعوذ باﷲ) تو شاید ہمیں اس کا جواب دینا بھی مشکل ہوگا۔ بہرحال میں اس دن کو ’’عید‘‘ کہنا معمولی بات نہیں سمجھتا، بلکہ اس کو صاف صاف تحریف فی الدین سمجھتا ہوں، اس لیے کہ ’’عید‘‘ اسلامی اصطلاح ہے، اور اسلامی اصطلاحات کو اپنی خودرائی سے غیر منقول جگہوں پر استعمال کرنا دین میں تحریف ہے۔ اور پھر یہ ’’عید‘‘ جس طرح منائی جاتی ہے وہ بھی لائقِ شرم ہے، بے ریش لڑکے غلط سلط نعتیں پڑھتے ہیں، موضوع اور من گھڑت قصے کہانیاں، جن کا حدیث و سیرت کی کسی کتاب میں کوئی وجود نہیں، بیان کی جاتی ہیں، شورو شغب ہوتا ہے۔ نمازیں غارت ہوتی ہیں، اور نامعلوم کیا کیا ہوتا ہے۔ کاش! آنحضرت کے نام پر جو ’’بدعت‘‘ ایجاد کی گئی تھی اس میں کم از کم آپ  کی عظمت و تقدس ہی کو ملحوظ رکھا جاتا۔ غضب یہ کہ سمجھا یہ جاتاہے کہ آنحضرت ان خرافاتی محفلوں میں بنفس نفیس تشریف بھی لاتے ہیں۔ فیا غربۃ الإسلام! (ہائے اسلام کی بیچارگی!)

 

Related Articles

Back to top button