Important TopicsMEDICINE & TREATMENTSNIKAH
Trending

Delaying marriage due to financial reasons and freezing eggs with doctors’ advice

Question:

A cancer-surviving female patient in her early twenties has been advised by doctors to freeze her eggs as she is in the menopausal stage and will most likely be unable to produce eggs in the next few months to a year. At the moment she is on hormonal pills so her pain can also reduce. Eventually her ovaries will stop working the time frame only Allah knows best what it is. But three doctors have said to freeze her eggs so that in future whenever she gets married she can use her eggs and her husband’s sperm and use her own womb to conceive. At this stage if she can save her eggs then she can become pregnant later in the future. If nothing is done now then only miracles can happen for her to conceive. They mentioned test tube baby and all but she is saying that it’s not right to do that in Islam. There is a possibility of her getting pregnant right now if she gets married. She is interested in someone, however she doesn’t want get married just yet due to financial reasons. So is she allowed to freeze her eggs in order to become pregnant later on whenever she gets married?

Answer:

In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.

As-Salāmu ‘Alaykum Wa-Rahmatullāhi Wa-Barakātuh.

It is important to note that the ruling of a female freezing her eggs is based on the permissibility of IVF/IUI/vetro-fertilisation/test-tube babies. Scholars have given permission to adopt IVF treatment only in cases of necessity, whilst taking into consideration certain conditions:

–         The husband and wife should be treated by doctors of their respective genders.

–         They should attempt to extract the seminal fluid via mutual means.

–         All precautions should be taken to ensure there is no contamination of fluids from a third party.[1]

Applying the enquired situation to the ruling:

It must be borne in mind that Shari’ah strongly encourages young people who have the required means to get married. It does not approve of delaying the marriage for no apparent reason, as is, unfortunately, the prevalent theme in many cultures. Hadhrat Ali Radhiyallahu Anhu narrates that the Messenger of Allah ﷺ mentioned to him:

“يا علي، ثلاث لا تؤخرها: الصلاة إذا آنت، والجنازة إذا حضرت، والأيم إذا وجدت لها كفؤا”

(رواه الترمذي في سننه: 171)

Translation: “O Ali! Do not delay in three things: Salaah when its time commences, the burial of the deceased when the body is present, and the virgin woman when you find for her a suitable match.”

Hence, when one has found a suitable match, he/she should not delay in performing the nikaah. Delaying due to financial reasons is not a valid excuse in Shari’ah unless the prospective husband does not even possess the bare minimum to provide for his spouse. The Messenger of Allah ﷺ has mentioned:

“تزوّجوا النساء فإنهن يأتينكم بالمال”

(رواه الحاكم في المستدرك: 2679، وقال: هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يخرجاه لتفرد سالم بن جنادة بسنده وسالم ثقة مأمون)

Translation: “Marry the women, because they will bring forth wealth (i.e., they will be a means of barakah in your wealth).”

Furthermore, Allah ﷻ has promised in the Holy Qur’an:

(وأنكحوا الأيمى منكم والصلحين من عبادكم وإمائكم إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله)

(سورة النور: 32)

Translation: “Arrange the marriage of the spouseless among you, and the capable from among your bondmen and bondwomen. If they are poor, then Allah ﷻ will enrich them out of his grace.”[2]

 Thus, one should not delay the marriage merely on financial grounds, and instead should place their trust in Allah ﷻ, as He is the Sole Provider of sustenance. Where concession has been given to accommodate alternative methods on grounds of necessity, it will only be valid so long as there is no possibility of assuming the original method.[3] One should exhaust all options before acting upon the concession given for necessity.

In the enquired situation, where the doctors have informed that there is a possibility of conceiving naturally if one gets married soon, one must take the route of marriage and conceiving naturally. Yes, if there is no way of conceiving naturally, only then one may act upon the concession given and undertake the procedure of freezing one’s eggs and adopting IVF treatment whilst ensuring the prescribed conditions are fulfilled.

Ultimately, children are gifts from Allah ﷻ. He, through His supreme wisdom and knowledge, bestows them upon certain people, and deprives others. Such methods of conceiving are merely means of attaining them. One must put their complete trust in Allah ﷻ, adopt the necessary means according to what His law dictates, and submit to the decree of Allah ﷻ as He is the Sole Provider.

Additionally, one should make the following supplications in abundance:

(رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ)

Rabbi Hab Li Minas Saliheen

(رَبِّ هَبْ لِى مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ ٱلدُّعَآءِ)

Rabbi Hab Li Min Ladunka Dhurriyyatan Tayyibah Innaka Samee’ud Du’aa

(رَبِّ لَا تَذَرْنِى فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْوَٰرِثِينَ)

Rabbi Laa Tadharni Fardan Wa Anta Khayrul Waaritheen

 We pray Allah ﷻ grants her pious offspring.

And Allah Ta’ala Knows Best.

Abdullah ibn Masud Desai

Student Darul Iftaa
Blackburn, UK

Checked and Approved by,
Mufti Muhammad Zakariyya Desai.

[1] Permissibility of vetro-fertilisation/IVF/IUI/test-tube babies

 

The issue of vetro-fertilisation is a relatively recent issue, thus most fatawa given on the topic are by senior scholars of the past 40-50 years, with nothing found on the subject by scholars preceding this period. Hence, there are differences of opinion found within these scholars, as outlined below:

 

–          Fatwa of Mufti Rashid Ahmad Ludhyanwi:

احسن الفتاوی، ج. 8، ص .215/214، ایچ ایم سعید

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم:

سوال: توالد و تناسل کے طریق جدید ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعا کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔

جواب : عورت کی شرمگاہ یا رحم میں کوئی ایسا مرض ہو جو جسمانی تکلیف و اذیت کا باعث ہو تو اس کا علاج طبیبہ سے کروانا جائز ہے، مرد طبیب سے جائز نہیں، البتہ اگر مرض مہلک یا ناقابل برداشت ہو اور طبیبہ میسر نہ ہو تو مرد طبیب سے علاج کروانا جائز ہے۔

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے طریق کار میں کسی ایسے مرض کا علاج نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے کسی جسمانی تکلیف میں ابتلاء ہو، یہ دفع مضرت بدنیہ نہیں بلکہ جلب منفعت ہے، اس لئے یہ عمل لیڈی ڈاکٹر سے بھی کروانا جائز نہیں، مرد ڈاکٹر سے کروانا انتہائی بے دینی کے علاوہ ایسی بے غیرتی و بے شرمی بھی ہے جس کے تصور سے بھی انسانیت کو سوں دور بھاگتی ہے ۔ اللہ تعالی کو ناراض کر کے جو اولاد حاصل کی گئی وہ وبال ہی بنے گی۔

–          Fatwa of Mufti Abdurraheem Lajpuri:

فتاوی رحیمیہ ، ج.10، ص.180/179، دار الاشاعت

بذریعہ انجکشن رحم میں مادہ منویہ پہنچانا:

سوال: میں پچھلے ساڑھے تین سال سے شادی شدہ ہوں مگر اولاد سے محروم ہوں دعا کے ساتھ دوا بھی جاری ہے، ہم جس ڈاکٹر کے پاس جار ہے ہیں وہ عیسائی ہے اس نے بہت توجہ سے علاج کیا (اور اس سلسلہ میں میری اہلیہ کا آپریشن بھی ہوا اور اس نے ہمیں جو جو ہدایات کیں اس پر عمل بھی کیا مگر ہم ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہیں، اب ڈاکٹر صاحب نے ایک مصنوعی طریقہ بتایا ہے جس کے بارے میں مجھے فتوی درکار ہے آپ رہنمائی فرمائیں۔ وہ طریقہ یہ ہے ۔ ڈاکٹر صاحب میرا مادۂ منویہ جو کہ میں ہاتھ سے نکالوں گا میرے سامنے میری اہلیہ کی بچہ دانی میں کسی آلہ کے ذریعہ منتقل کریں گے، اس عمل سے امید واثق ہے اللہ کے ، کہ اللہ کے حکم سے بچہ ہو جائے گا۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ مادہ منویہ میرا ہی ہوگا اس میں کسی اور چیز کی آمیزش نہ ہوگی۔ جواب عنایت فرمائیں۔ بینوا توجروا۔ ( از کینڈا)

(الجواب) مشت زنی کی تو اجازت نہیں بوقت صحبت عزل کا طریقہ اختیار کر کے منی محفوظ کی جاسکتی ہے جو بچہ شوہر کے نطفہ سے پیدا ہوگا وہ ثابت النسب ہوگا، لیکن یہ طریقہ غیر فطری اور مکروہ ہے جبکہ خود شوہر یہ عمل کرے، ڈاکٹر سے ایسا عمل کرانا قطعی حرام ہے ستر عورت فرض ہے عورت کی شرمگاہ (جاۓ پیشاب) عورت غلیظہ ہے شرمگاہ کے بالائی حصہ کو بلاوجہ شرعی دوسرے کے لئے دیکھنا جائز نہیں ہے تو اندرونی حصہ کو دیکھنا اور شرمگاہ کو چھونا کس طرح جائز ہوسکتا ہے ؟ میاں بیوی سخت گہنگار ہوں گے اور شوہر از روئے حدیث دیوث بنے گا اور جنت کی خوشبو سے محروم رہے گا لہذا اس عمل سے قطعا احتراز کیا جائے اولاد کا شوق ہے تو دوسری شادی کرسکتے ہیں جائز صورت ہوتے ہوئے ناجائز طریقہ چل پڑا تو آپ سخت گنگار اور مبغوض ہوں گے۔

–          Fatwa of Mufti Salman Mansurpuri:

کتاب النوازل ، ج.16، ص. 207، دار الاشاعت

منکوحہ کے رحم میں افزائش؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا جس کا انڈا تھا، اسی میں واپس ڈالنا جائز ہے ؟ جواب : اگر شوہر بیوی کا مادہ منویہ ملا کر دو بارہ اصل بیوی کے رحم میں ڈال دیا جائے تو گو کہ یہ عمل بھی خلاف فطرت اور ناجائز ہوا، لیکن چوں کہ جنین کی پرورش اور  پیدائش بیوی ہی کے رحم سے ہوئی ہے، اس لئے اس بچہ کا نسب شوہر سے ثابت ہو جائے گا۔

–           Fatwa of Mufti Shabbir Ahmad Qasmi:

فتاوی قاسمیہ ، ج. 23، ص .303/302، اشرفی بک ڈپو

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: زید کا نکاح ہوئے ۱۵/ سال کا عرصہ گزر گیا۔ اس کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہے ۔ زید نے اپنا اور اپنی بیوی کا میڈیکل چیک اپ کروایا، دونوں صحت مند ہیں، کسی کے مادہ منویہ میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہے ، زید ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعہ تولید کا متمنی ہے، جس کی ایک شکل یہ ہے کہ زید کا مادہ نکلوا کر انجکشن وغیرہ کے ذریعہ اس کی بیوی کے رحم تک پہنچا دیا جائے، اس طرح دونوں کے مادۂ حیات کو خلط ملط کر کے تولید عمل میں آئے۔

دوسری شکل یہ ہے کہ زید اور اس کی بیوی کے مادے حاصل کر کے ٹیسٹ ٹیوب میں مخصوص مدت تک اس کی پرورش کی جائے، پھر زید کی بیوی ہی کے رحم میں اس کو منتقل کیا جائے اور اس طرح تولید عمل میں آئے، کیا یہ دونوں شکلیں شریعت کی رو سے جائز ہیں، براہ کرم شرعی دلائل سے اس کا جواب مرحمت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے؟

جواب: سوالنامہ میں ذکر کردہ صورت ایک حیا سوز طریقہ ہے، کیونکہ میاں بیوی کے درمیان اندرونی راز جو نہایت مخفی ہوتا ہے اس میں تیسرے شخص کی مداخلت ہوتی ہے اور یہ مداخلت غیر فطری اور بے حیائی کے ساتھ ساتھ شریعت کے نزدیک دائرۂ جواز میں نہیں آتی، یہ سارا عمل شروع سے لیکر اخیر تک غیر فطری اور ناجائز ہے، اس لیے مسلمانوں کو ایسا طریقہ اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہئے ہاں البتہ اگر میاں بیوی خود ڈاکٹر ہوں اور یہ فن بھی جانتے ہوں اور اس میں کسی تیسرے شخص کی مداخلت بھی نہ ہوتی ہو تو ایسا کرنے میں گنجائش معلوم ہوتی ہے۔

–           Fatwa of Jami’ah al-Uloom al-Islamiyyah Binnoritown:

جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن ( فتوی نمبر 143411200024)

ٹیسٹ ٹیوب بے بی

سوال: السلام علیکم محترم جناب مفتی صاحب بعد از سلام عرض ہے کہ ہماری شادی کو چار سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اب تک کوئی اولاد نہیں ہے . جب شادی کے چند مہینوں بعد اولاد نہ ہوئی تو ہم گھر والوں کے دباؤ میں آ گئے۔ سب نے مشورہ دیا کے کسی ڈاکٹر کو دکھایا جائے. اس سلسلے میں پہلے میری زوجہ کا معاءنہ ہوا اور اللہ کے فضل سے سب کچھ ٹھیک تھا، پھر ڈاکٹر کے مشورے سے میں نے اپنا کروایا تو پتا چلا کے کچھ علاج کی ضرورت ہے۔ کچھ ماہ دوا کے استعمال کے بعد اللہ نے فضل فرمایا اور ہمارے یہاں خوش خبری آ گی۔ مگر تین ہفتوں کے بعد میری بیوی کا حمل ضائع ہو گیا. اس کے بعد سے اب تک ہم مختلف علاج کروا کر دیکھ چکے ۔ ڈاکٹر نے میری بیوی کی HORMONE THERAPY بھی کی، اس دوران مجھے VARICOCELE بھی ہوا، جس کے نتیجے میں منی مزید کمزور ہوگئی۔ اب کیوں کہ ہم دونوں کی عمر بتیس سال سے تجاوز کر چکی ہی اسلئے ڈاکٹر ہم کو assisted reproduction کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپکی ویب سائٹ پر فتاوی پڑھے۔ اصل میں اس کے علاوہ بھی کچھ ویب سائٹ پر فتاوی پڑھنے کا موقع ہوا۔ کچھ مفتی حضرات کے نزدیک یہ چیز جائز ہے اور کچھ کے نزدیک نہیں، کیوں کے ہم سعودی عرب میں مقیم ہیں، اس لئے فقہ حنفیہ کے علماء کرام سے براہ راست رابطہ ممکن نہیں۔ اس سلسلے میں آپ سے کچھ سوالات کے تصیلی جواب مطلوب تھے اس سلسلے میں ایک اور طریقہ بھی موجود ہے جسکو IUI کہتے ہیں۔ اس طریقے میں منی کو ایک ٹیوب کی مدد سے عورت کے رحم میں داخل کیا جاتا ہے۔ کیا ہم علاج کے اس طریقے کو اپنا سکتے ہیں؟

جواب:

اولاد کے حصوں کیلئے مذکورہ بالا طریقہ اگر اس طرح انجام دیا جائے کہ مرد کا مادہ منویہ نکالنے اور عورت کے رحم میں داخل کرنے کے عمل میں کسی اجنبی مرداور عورت کا دخل نہ ہو بلکہ یہ کام شوہر اور بیوی خودانجام دیں تو اسکی گنجائش ہے ، لیکن اگر شوہر کی منی کو غیر فطری طریقہ سے نکالنے اور عورت کے رحم میں داخل کرنے میں اگر تیسرے مرد یا عورت کا عمل دخل ہوتا ہے اور اجنبی مرد یا عورت کے سامنے ستر کھولنے یادکھانے اور مس کرنے کرانے کی ضرورت پڑتی ہے تو اس طرح کرنے کی شرعا اجازت نہیں کیونکہ اولاد کے حصول کے لیے کئی گناہوں کا ارتکاب جائز نہیں ۔ شریعت بچہ کی خواہش کو اضطرار کا درجہ بھی نہیں دیتی کہ اس میں ناجائز امور کے ارتکاب کی اجازت ہو۔ علاوہ ازیں نکاح ثانی کے ذریعے جائز اولاد کی خواہش پوری کی جاسکتی ہے ۔ اس لیے انسان اس گناہ کے ارتکاب پر مجبور بھی نہیں۔

–          Fatwa of Darul Uloom Deoband:

ٹیسٹ ٹیوب بیبی ٹکنیک کے ذریعہ حصول اولاد؟

سوال:

میرے بھائی کی بیوی کو چھٹے حمل میں بچہ فلپین ٹیوب (flapian tube) سے حرکت نہ کر پانے سے عمل ساقط ہو گیا اور ایک ٹیوب ہٹانا پڑا، اس کے بعد دو مرتبہ حمل ٹھہرا مگر بعینہ دہی پریشانی آئی اور حمل ساقط ہوگیا، ایک ٹیوب پہلے ہٹا دی گئی اور دوسری ٹیڑھی ہے جس کی وجہ سے بچہ جگہ سے ہٹ کر بچہ دانی میں نہیں آپاتا اور فلپین ٹیوب (flapian tube) میں ہی پلنے لگتا ہے ۔ کیا وہ ٹیسٹ ٹیپ بھی (Test tube BABY) تکنیک سے بچہ پیدا کر سکتی ہیں؟

جواب:

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa: 1027-1027/L= 8/1438

ٹیسٹ ٹیوب بے بی میں عموما شرعی اعتبار سے مختلف محظورات کا ارتکاب کرنا پڑتا ہے جن میں سے بعض حرام درجے کے ہیں اس لیے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے حصول اولاد کا طریقہ درست نہیں۔

والله تعالی اعلم

دار الافتاء

دارالعلوم دیوبند

All the aforementioned fatawa indicate towards impermissibility of adopting IVF treatment, with a few primary reasons that are mutually agreed upon:

1)      IVF treatment requires the husband to undertake masturbation in order to release the seminal fluid. Masturbation is impermissible except in certain extreme circumstances.

2)      Both the husband and wife are required to expose their satr in front of non mahrams (the doctors) which is also impermissible.

3)      3) The procedure is an unnatural one and completely against fitrah.

Some scholars have deemed it permissible to adopt IVF in cases of necessity, and have responded to the objections made above:

–         Fatwa of Mufti Mahmood Hasan Gangohi:

فتاوی محمودیہ ، ج. 27، ص.340-351 مکتبہ محمودیہ

انجکشن کے ذریعہ اتم میں مادہ تولید داخل کرنا اور اولاد حاصل کرنا اور ثبوت نسب اور میراث کی تفصیل

سوال: دوسری صورت (test tube baby) اس کی صورت یہ ہے کہ جس عورت کو کچھ نہ ہوتا ہو کسی بیماری کی وجہ سے ۱۴/یا ۱۶/ ایام قبل عورت کے بیضہ دان کے ظاہر پر ایک بیضہ نمودار ہوتا ہے، جس کا ادراک آلات کے بغیر دشوار ہے اس بیضہ کو آپریشن سے حاصل کر کے اور مرد کی منی بھی حاصل کر کے دونوں یعنی بیضہ اور منی کو بعض ادویات کے ساتھ ایک رکابی میں ملا کر ٹیوب میں چھوڑ دیتے ہیں۔ اور تقریبا دو ہفتہ دوائیوں میں رکھ چھوڑ تے ہیں، دوسری طرف اس عورت کو انجکشن اور دوائیوں کے ذریعہ سے اس قابل بنایا جاتا ہے کہ اس کا رحم مذکورہ شیئی کو قبول کرلے، اس کے بعد آپریشن سے اس کو رحم میں رکھ دیا جاتا ہے ، اور ایک مدت تک دوا جاری رکھی جاتی ہے، تاکہ اسقاط نہ ہو جاوے، پھر بچہ حسب دستور ہوتا ہے، اس صورت میں حسب ذیل شکل نکلتی ہیں ۔

(۱) شوہر کی منی اور اپنی بیوی کا بیضہ مذکورہ طریقہ سے اپنی بیوی کے رحم میں داخل کروانا۔

جواب:

۱) اس صورت کو حرام نہیں کیا جائیگا۔

–          Fatwa of Mufti Khalid Saifullah:

جدید فقہی مسائل، ج.5، ص.100-104، زمزم پبلشرز

دوسری صورت یہ ہے کہ خود انسل میں آنے ، اس کی بھی ہمیں شکلیں ہو سکتی ہیں ۔

(۱) شوہر کا مادہ انجکشن وغیرہ کے ذریعہ عورت کے رحم تک پہنچا دیا جائے ۔

(٢) شوہر بیوی کے مادے حاصل کئے جائیں اور ٹیوب میں مخصوص مدت تک ان کی پرورش کی جائے، پھر اسی عورت کے رحم میں اس کو نقل کر دیا جائے ۔

(۳) زن و شوہر کا مادہ حاصل کیا جائے اور اس آمیزش کو اس شوہر کی دوسری بیوی کے رحم میں منتقل کر دیا جائے، اس لئے کہ اس کی پہلی بیوی زچگی کی متحمل نہ ہو یا طبی اسباب کی بناء پر تولید کی اہل نہ ہو۔

ان شکلوں میں ایک سوال تو یہ ہے کہ ایسا کرنا کیا محض صاحب اولاد ہونے کے جذبہ کی تسکین کے لئے درست ہوگا؟ دوسرے کیا مولود کا نسب ماں باپ سے ثابت ہوگا؟ تیسرے یہ کہ تیسری صورت میں مولود کی ماں کوئی ہوگی ؟ وہ جس کا بیضۃ المنی حاصل کیا گیا، یا وہ جس نے اس کے لئے زحمت ولادت برداشت کی؟ اب پہلے ہم کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ کیا ایسا کرنا درست بھی ہوگا؟۔۔۔ جن حضرات نے اس کو نادرست قرار دیا ہے ان کے سامنے تین باتیں ہیں، اول یہ کہ مرد کو جلق کے ذریعہ مادہ منی نکالنا ہوگا اور جلق کرنا درست نہیں ہے، دوسرے مرد و عورت یا کم از کم عورت کی بے ستری ہوگی اور شدید مجبوری کے بغیر بے ستری اطباء کے سامنے بھی درست اور جائز نہیں، تیسرے یہ طریقہ ہے بہر حال خلاف فطرت، اور شریعت کا عام مزاج یہ ہے کہ وہ خلاف فطرت امور سے منع کرتی ہے ۔ جہاں تک جلق کی بات ہے تو یقینا شریعت نے اس سے منع کیا ہے اور جمہور فقہاء اسے نادرست قرار دیتے ہیں لیکن جہاں ضرورت دامن گیر ہو وہاں اس کی اجازت بھی دیتے ہیں۔ عبدالرشید طاہر بخاری لکھتے ہیں:

“ولا يحل هذا الفعل خارج رمضان ان قصد قضاء الشهوة وان قصد تسكين الشهوة أرجو أن لا يكون عليه وبال.”

ترجمہ: يه فعل ( جلق) غیر رمضان میں بھی (رمضان ہی کی طرح) حلال نہ ہوگا، اگر تکمیل شہوت کی طرف سے ایسا کیا گیا ہو، لیکن اگر شہوت کی تسکین مقصود ہو تو امید ہے کہ اس پر کوئی وبال نہ ہوگا۔

ہمارے زمانہ میں طبی جانچ اور امتحان کے لئے بھی میرا خیال ہے کہ اس کی اجازت دی جائے گی، اب عرض یہ کہنا ہے کہ اول تو صاحب اولاد ہونے کا جذبہ ایک فطری جذبہ ہے اور جیسا کہ میں آگے ذکر کروں گا کہ بسا اوقات میں جذبہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ عفت و عصمت کے نقط نظر سے ” ضرورت‘‘ کا درجہ حاصل کر لیتا ہے، دوسرے فقہاء نے بعض ان امور کو بھی مباح رکھا ہے جو مآل کے اعتبار سے بالکل جلق کی طرح ہیں، مثلا عزل یعنی بیوی سے اس طرح جماع کرنا کہ انزال کے وقت عضو مخصوص باہر نکال لیا جائے اور عورت کے رحم میں انزال سے بچا جائے، احناف کے یہاں یہ صورت جائز ہے۔ اور ٹھیک جس طرح جلق میں تسکین شہوت کی جاتی ہے اور مادہ منویہ کو ضائع کر دیا جاتا ہے، اسی طرح “عزال” میں بھی تسکین شہوت کی جاتی ہے اور مادہ منویہ کو ضائع کیا جاتا ہے، فرق صرف اس قدر ہے کہ تسکین شہوت کے لئے عورت کے جسم سے تحفظ کے بجائے خود اپنے ہاتھ سے لذت اندوز ہوا جاتا ہے، تیسرے جلق کی ممانعت کی اصل حکمت یہ ہے کہ اس طرح انسان “مادہ حیات” کو نسل انسانی کی افزائش کی بجائے بے مقصد استعمال کرتا اور ضائع کر دیتا ہے، اب غور کیجئے کہ اگر اس کو مصنوعی تولید کے لئے جلق کیا جائے تو جلق کا مقصود ہی بدل جاتا ہے ، یہاں جلق جو ہر حیات کو ضائع کرنے کے لئے نہیں، بلکہ کارگر اور ثمر آور کرنے کے لئے کیا جارہا ہے ، اس لئے یہ صورت جلق کی ممنوع صورتوں کے ذیل میں آئی ہی نہیں چاہے ۔ دوسری وجہ شدید مجبوری کے بغیر بے ستری سے گریز ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ یہ ایک قوی وجہ ہے۔ جو اس کے منفی پہلو پر پیش کی جاسکتی ہے ، مگر غور کیا جائے تو اول تو صاحب اولاد ہونے کا جذبہ ایک غیر معمولی جذبہ ہوتا ہے بالخصوص عورتوں کے معاملے میں ولادت سے محرومی اکثر اوقات عورت کو مختلف نسوانی، دماغی قلمی اور جسمانی امراض کا شکار بنادیتی ہے، بسا اوقات یہ چیز زوجین کے درمیان سخت نفور اور کشیدگی کا باعث بھی بن جاتی ہے اور بعض اوقات علت و عصمت پر بھی بن آتی ہے، اس لئے یہ فقہی اصطلاح کے مطابق ہر عورت کے لئے ممکن ہے ضرورت نہ ہو، لیکن بعض خواتین کے لئے ”حاجت” کا درجہ اختیار کر لیتی ہے، جس کو بعض مواقع سے ضرورت ہی کے حکم میں رکھا جاتا ہے ۔ اب جب ہم فقہی تصریحات دیکھتے ہیں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ بعض ایسی صورتوں میں بھی بے ستری کو گوارا کیا گیا ہے ، جو بجائے خود کوئی شدید مرض نہیں لیکن امکانی طور پر شدید امراض کا باعث بن سکتا ہے ۔ جیسا کہ اولاد سے محرومی بعض شدید امراض کا سبب بن جاتی ہے۔ علامہ سرخسی رحمہ اللہ تعالی لکھتے ہیں: “وقد روى عن ابي يوسف انه اذا كان فاحش وقيل له ان الحقنة تزيل مابك من الهزال فلا باس بأن يبدى الموضع للمحتقن وهذا صحيح فان الهزال الفاحش نوع مرض تكون آخره الدق والسل.”

ترجمہ : امام ابو یوسف رحمہ اللہ تعالی سے مروی ہے کہ جس کو غایت درجہ کی کمزوری ہو اور اس کو بتایا جائے کہ حقنہ اس کمزوری کا ازالہ کرسکتا ہے تو اس کے لئے مضائقہ نہیں کہ حقنہ کرنے والے کے لئے اس جگہ (پا خانہ کا مقام) کو کھول دے اور پیچ راۓ ہے، کیوں کہ سخت کمزوری بھی ایک مرض ہے جس کی انتہا دق اور سل کے امراض پر ہوتی ہے ۔ “

یہ رائے تو قاضی ابو یوسف رحمہ اللہ تعالی کی ہے ۔ “قوت مجامعت” فقہاء کے یہاں مقررہ تعریف کے اعتبار سے غالبا ضرورت میں داخل نہیں ہے، خود سرخسی نے اس کے ضرورت ہونے سے انکار کیا ہے ، لیکن ایک مستقل اور اہم دبستان فقہ کے بانی امام شافعی کے نزدیک قوت مجامعت میں اضافہ کے لئے بھی حقنہ کرانا اور حقنہ کرانے والے کے سامنے بے ستر ہونا درست ہے ۔ سرخسی ہی نقل کرتے ہے :

“وحكي عن الشافعي قال، اذا قيل ان الحقنة تقويك على المجامعة فلا بأس بذالك ايضا”

ترجمہ : امام شافعی رحمہ اللہ تعالی سے منقول ہے کہ جب مریض سے کہا جائے کہ حقنہ کی وجہ سے تمہارے اندر قوت جماع بڑھے گی تو اس کے لئے حقنہ کرانے میں مضائقہ نہیں۔ بلکہ ضرورت تو کجا، سنت کی ادائیگی، بلکہ ایسی چیز کے لئے بھی فقہاء نے بعض دفعہ بے ستری کی اجازت دی ہے، جو محض مباح یا محض ایک گونہ مطلوب (مکرمه)ہے، مردوں کو ختنہ کرنا سنت ہے ، لیکن بے ستری حرام ہے اور عورتوں کے لئے ختنہ ’’مباح‘‘ لیکن فقہاء اس کو بھی دائرہ ضرورت اور دائرہ عذر میں لے آۓ

ہیں اور اس کے لئے بے ستری کی اجازت دیتے ہیں۔ مشہور فقیہ علاء الدین سمرقندی جن کی تحفتہ الفقہاء کو ملک العلماء کاسانی نے اپنی مایہ ناز تصنیف “بدائع الصنائع” کے لئے اصل زمین بنائی ہے، لکھتے ہیں:

“ولا يباح النظر والمس الى مابين السرة والركبة الا في حالة الضرورة بان كانت المرأة ختانة تختن النساء”

ترجمہ : “ناف و گھٹنوں کے درمیانی حصہ کو دیکھنا اور چونا جائز نہیں، سوائے اس کے کہ ضرورت اس کی متقاضی ہو بائیں طور کہ دیکھنے والی عورت ختان ہو جو عورتوں کا ختنہ کرتی ہو۔ “

موٹاپا نہ ضرورت ہے نہ حاجت لیکن فقہاء نے یہاں بھی حقنہ کے اجازت دی ہے ۔ صاحب خلاصہ کا بیان ہے کہ “لا بأس بالحقنة لأجل السمن هكذا روي عن أبي یوسف”. اور صاحب اولاد ہونے کا جذبہ تو ایک فطری جذبہ ہے ۔ فقہاء تو عورت کے اس جذبہ کو بھی ناقابل اعتنا نہیں سمجھتے کہ وہ خود کو شوہر کے لئے پرکشش بنانے کی غرض سے موٹاپا بڑھانا چاہے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے:

“والمرأة اذا كانت تسمن نفسها لزوجها لا بأس به”

ترجمہ : عورت اپنے کو شوہر کے لئے موٹا کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔“

ٹیسٹ ٹیوب کی مدد لاولد افراد کے لئے دراصل ایک ذریعہ علاج ہے اور اس میں شبہ نہیں کہ فقہاء نے انسانی مسائل کو تین خانوں ۔ ضرورت، حاجت اور ‘ ور تحسین میں تقسیم کیا ہے، اور ممنوعات کو صرف اس وقت جائز رکھا ہے جب کہ ضرورت یا حاجت اس کی اجازت کا تقاضہ کرے لیکن فقہی جزئیات کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ علاج ومعالجہ کے باب میں فقہاء نے ایک گونہ زیادہ وسعت سے کام لیا ہے اور یسر و سهولت کو راہ دی ہے، مثال جیسا کہ مذکور ہوا، موٹاپا کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن عالمگیری میں ہے:

“وسئل ابو مطيع ان امرأة تاكل القبقبة واشباه ذالك تلتمس السمن قال لا بأس به ما لم تأكل فوق الشبع واذا أكلت فوق الشبع لا يحل لها”

ترجمہ : ابو مطیع سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا گیا جو سیپ اور اس طرح کی چیزیں موٹاپے کے لئے کھائے، انہوں نے فرمایا: اس میں مضائقہ نہیں بشرطیکہ آسودگی سے زیادہ نہ کھائے، اگر آسودگی سے زیادہ کھائے تو یہ اس کے لئے حلال و جائز نہیں۔ اس لئے اس بے مایہ کا خیال ہے کہ اولاد سے محروم شوہر و بیوی کے لئے اولاد کا حصول ایک فطری جذبہ اور طبعی داعیہ ہے کہ اس کے لئے شوہر کی مرد طبیب اور عورت کی عورت طبیہ کے سامنے بے ستری گوارا کی جاسکتی ہے ۔ جہاں تک تیسری بات ہے کہ یہ خلاف فطرت طریقہ ہے ۔ تو یہ ممانعت کی کوئی قوی دلیل نہیں ہے ، ایک فطری ضرورت اور تقاضہ کی اور تقاضہ کی تکمیل کے لئے ایسی غیر فطری صورت اختیار کرنا جس کی ممانعت پر نص وارد نہ ہو جائز ہوگا۔ دواؤں کے ایصال کی اصل راہ منہ اور حلق ہے، لیکن مصلح حقنہ کی اجازت ہے، بچہ کی ولادت کی اصل راہ عورت کی شرمگاہ ہے لیکن ضرورت ہو تو آپریشن کی اجازت ہے، اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ مجبوری کے درجہ میں اس غیر فطری عمل کو برداشت نہ کیا جائے پس لاولد زوجین کے لئے اس مصنوعی طریق پر اولاد کا حاصل کرنا درست ہوگا۔

–          Fatwa of Mufti Rida-ul-Haq:

فتاوی دار العلوم زکریا، ج.6، ص 759-762، زمزم پبلشرز

مادہ منویہ کو محفوظ کر نے کا حکم

سوال: ایک شخص کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، اس کے لیے radiation والا علاج تجویز کیا گیا ہے ، اطباء کا کہنا ہے کہ اس علاج کی وجہ سے اس کے مادہ منویہ پر اثر پڑے گا، اور وہ بانجھ ہو جائے گا، بنابریں ڈاکٹر کا مشورہ ہے کہ علاج سے پہلے صحیح مادۂ منویہ کونسی بینگ (sperm bank) میں محفوظ کرلیا جائے تاکہ مستقبل میں کام آۓ ۔ کیا ایسا عمل جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب: بصورت مسئولہ ضرورت کی خاطر مرد کا مادۂ منویہ محفوظ کر کے مستقبل میں اس کی بیوی کے رحم میں ڈالنا جب کہ کسی اور کے مادہ کے ساتھ اختلاط نہ پایا جائے اگرچہ خلاف فطرت ہونے کی وجہ سے برا ہے لیکن ضرورت کی وجہ سے بعض علماء نے اس کی اجازت دی ہے ۔ ان علماء کی تحریرات کا خلاصہ حسب ذیل درج ہے: بطور تسید عرض ہے کہ صاحب اولاد ہونے کا جذبہ ایک فطری جذبہ ہے جو کہ غیر معمولی ہوتا ہے، بالخصوص عورتوں کے معاملہ میں، ولادت سے محرومی عورت کو مختلف نسوانی، دماغی قلبی اور جسمانی امراض کا شکار بنادیتی ہے بسا اوقات یہ چیز میں زوجین کے درمیان سخت اختلاف اور کشیدگی کا باعث بنتی ہیں، جس کی وجہ سے بعض مرتبہ عفت و عصمت پر بھی بڑا اثر پڑتا ہے ، اس لیے یہ بات بعض خواتین کے لیے حاجت کا درجہ اختیار کر گئی ہے ، اور صورت مسئولہ میں کینسر کی وجہ سے معتاد طریقے پر اس کا حصول ممکن نہیں ہے، بایں وجہ مذکورہ طریقے پر اولاد حاصل کرنا درست ہونا چاہئے لیکن بعض حضرات نے ناجائز فرمایا ہے ان کے دلائل مع جوابات درج ذیل ملاحظہ فرمایے:

جن فقہاء نے اس کو نا درست قرار دیا ہے ان کے سامنے تین باتیں ہیں:

(۱) مرد کو جلق کے ذریعہ مادہ نکالنا ہوگا اور جلق کرنا درست نہیں ہے ۔

(۲) مرد وعورت یا کم از کم عورت کی بے ستری ہوگی، اور شدید مجبوری کے بغیر بے ستری اطباء کے سامنے بھی درست اور جائز نہیں ہے۔

(۳) یہ طریقہ خلاف فطرت ہے، اور شریعت کا عام مزاج یہ ہے کہ وہ خلاف فطرت امور سے منع کرتی ہے ۔ ان اشکالات کے جوابات حسب ذیل ملاحظہ فرمائیں:

(۱) مادہ منویہ جلق یا عزل کے ذریعہ نکالا جائے گا اور جلق ممنوع ہے :

عام حالات میں فقاء نے جلق کرنے سے منع کیا ہے ، لیکن جہاں ضرورت دامن گیر ہو وہاں اس کی اجازت دی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں شیخ طاہر بن عبدالرشید البخاری لکھتے ہیں :

“إذا عالج ذكره حتى أمنى… ولا يحل هذا الفعل خارج رمضان إن قصد قضاء الشهوة و إن قصد تسكين شهوة أرجو أن لا يكون عليه وبال”.

(خلاصۃ الفتاوی:۱/۲۶۰، الفصل الثاث فيما يفسد الصوم ، المكتبة الرشيدية)

جلق کی ممانعت کی اصل حکمت: جلق میں مادۂ حیات کو ضائع کر دیا جاتا ہے لیکن جلق کا عمل مصنوعی تولید کے لیے کیا جائے تو اس میں جوہر حیات کو کارگر وثمر آور بنانا ہے ، اس لیے بصورت جلق کی ممنوع صورتوں میں داخل نہیں ۔

(۲) شدید مجبوری کے بغیر اس میں بے پردگی ہے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ فقہاء نے بعض ایسی صورتوں میں بھی بے ستری کو گوارا کیا ہے جو خود تو کوئی شدید مرض نہیں لیکن امکانی طور پر شدید امراض کا باعث بن سکتا ہے ، جیسا کہ اولاد سے محرومی بعض شدید امراض کا سبب بن جاتی ہے ، ملاحظہ ہو علامہ سرخسی فرماتے ہیں:

“وقد روى عن أبي يوسف أنه إذا كان به هزال فاحش وقيل له إن الحقنة تزيل ما بك من الهزال فلا بأس بأن يبدئ ذلك الموضع للمحتقن وهذا صحيح فإن الهزال الفاحش نوع مرض تكون آخره الدق والسل‘‘.

(المبسوط للامام السرخی:10/156، کتاب الاستحسان، النظر الى العورة)

ضرورت تو کجا بعض مرتبہ سنت یا مباح کی ادائیگی کے لیے بھی بے ستری جو کہ حرام ہے شریعت نے اجازت مرحمت فرمائی ہے ، جیسے مرد کی ختنہ سنت ہے ، اور عورت کی مباح ہے پھر بھی فقہاء نے ضرورت اور عذر کے دائرہ میں شمار فرما کر بے ستری کی اجازت دی ہے ۔ ملاحظہ ہو علامہ علاء الدین سمرقندی فرماتے ہیں: ” ولايباح النظر والمس إلى ماب” (تحفة الفقهاء:3/334، کتاب الاستحسان) نیز موٹاپا نہ حاجت ہے نہ ضرورت، لیکن فقہاء نے یہاں بھی حقنہ لگانے کی اجازت دی ہے ۔

ملا حظہ ہو خلاصة الفتاوی میں ہے:

“لا بأس بالحقنة لأجل السمن هكذا روي عن أبي يوسف“.

(خلاصة الفتاوى:4/363، کتاب الكراهية، الفصل الخامس في الأكل ، ط: المكتبة الرشيدية)

یہ طریقہ لا ولد کے لیے دراصل ایک ذریعہ علاج ہے اور اس میں شبہ نہیں کہ فقہاء نے انسانی مسائل کو تیں خانوں ۔ ضرورت، حاجت، اور تحسین ۔ میں تقسیم کیا ہے ، اور ممنوعات کو صرف اس وقت جائز رکھا ہے جب کہ ضرورت یا حاجت اس کی اجازت کا تقاضہ کرے لیکن فقہی جزئیات کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ علاج ومعالجہ کے باب میں فقہاء نے ایک گوشہ زیادہ وسعت سے کام لیا ہے، اس لیے اولاد سے محروم شوہر و بیوی کے لیے اولاد کا حصول ایک فطری جذبہ اور طبعی داعیہ ہے جس کے لیے

شوہر کا مرد طبیب اور عورت کی عورت طبیبہ کے سامنے بے ستری گوارا کی جاسکتی ہے ۔

(۳) خلاف فطرت طریقہ ہے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ فطری ضرورت اور تقاضہ کی تعمیل (اولاد کا حصول) کے لیے ایسی غیر فطری صورت اختیار کرنا جس کی ممانعت پرنس وارد نہ ہو جائز ہوگا، مثلا بچہ کی ولادت کی اصل راہ عورت کی شرمگاہ ہے لیکن ضرورت ہو تو آپریشن کی اجازت ہے ، اس لیے یہاں بھی مجبوری کے درجہ میں اس غیر فطری عمل کی اجازت ہونی چاہئے ۔

ثبوت نسب کا حکم :

ثبوت نسب کے لیے شوہر کے نطفہ سے بیوی کا حاملہ ہو جانا کافی ہے، بی ضروری نہیں ہے کہ وہ جسمانی طور پر اس کے ساتھ مباشرت کرے ،لہذ الغیر ولی کے بھی استقرار عمل سے بچہ کا نسب میاں بیوی سے ثابت ہو جائے گا۔ جس کی نظیر حسب ذیل درج ہے:

“رجل وطي جارية في مادون الفرج فأنزل فأخذت الجارية ماءه في شيء فاستدخلته في فرجها فعلقت ، عند أبي حنيفة أن الولد ولده وتصير الجارية أم ولده كذا في فتاوى قاضيخان”.

(الفتاوی الهندیة:4/114، الباب الرابع عشر في دعوى النسب)

خلاصہ یہ ہے کہ مرد کا مادہ منویہ کو محفوظ کرنا مذکورہ بالا ضرورت کے تحت جائز اور درست ہے بشرطیکہ کسی اور کے مادہ کے ساتھ اختلاط نہ ہو اور یہ سہولت آج کل منی بینک میں موجود ہے کہ ہر ایک کے لیے الگ جگہ ہوتی ہے ۔

–          Fatwa of Jami’ah al-Rasheed:

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی (فتوی نمبر 60184)

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم

سوال:

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی تین بیٹیاں ہیں اور وہ بیٹا کا خواہشمند ہے، جبکہ پہلے تمام کے آپریشن سے ہوے ہیں اور اب ڈاکٹر صرف ایک آپریشن کرنے پر راضی ہیں۔ ڈاکٹر کا مشورہ ہے کہ ایسی تدبیر کی جائے جس سے یہ یقینی طور پر لڑکا ہی ہو تو آج کل میڈیکل سائنس میں عام طریقہ ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے؟ کیا یہ تدبیر کے دائرہ میں آئے گا اور ایسی تدبیر جائز ہوگی؟

جواب:

اگر بیٹے کی خواہش شدت اختیار کر چکی ہے تو اس صورت میں ٹیسٹ ٹیوب بےبی کی دو صورتوں کی گنجائش ہے۔

(1) نطفہ شوہر کا ہو ہیضہ اس کی بیوی کا اور ان کی تلقیح بیرونی طور پر کی جائے اور پھر بیوی کے رحم میں رکھا جائے ۔

(2) شوہر کا نطفہ لے کر اس کی بیوی کے رحم میں کسی مناسب جگہ پر بطور اندرونی تلقیح رکھا جائے بشرطیکہ یہ کام لیڈی ڈاکٹر شرم وحیا کے تمام پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے کرے۔

–          Fatwa of Darul Uloom Karachi:

دار الافتاء دار العلوم کراچی (فتوی نمبر  26/1265)

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ

() آجکل ٹیسٹ ٹیوب بےبی کے ذریعہ اولاد حاصل کرنے کے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں پوچھنا یہ ہے کہ کیا ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعہ اولاد حاصل کرنا جائز ہے؟

[۔۔۔]

جواب: (۱) اس وقت ٹیسٹ ٹیوب بےبی (Test Tube Baby) کی مختلف صورتیں مروج اور معروف ہیں، جن میں سے بنیادی صورتیں تین ہیں:

(الف) اجنبی مرد اور اجنبی عورت کے مادہ تولید کی تلقیح (یعنی مرد کی منی کے کرم اور بیضہ انٹی کی مصنوعی تخم ریزی کے اختلاط) سے تیار شدہ ٹیسٹ ٹیوب بے۔

(ب) میاں بیوی کے مادہ تولید کی بیرونی طور پر تلیج و اختلاط سے تیار شدہ ٹیسٹ ٹیوب بےبی کو رحم مستعار (یعنی کسی دوسری عورت کے رحم میں داخل کر کے اس میں بقیہ افزائش کے بعد تولید۔

(ج) شوہر کے مادہ تولید کی تلقیح خود اس کی بیوی کے رحم میں یا میاں بیوی کے مادہ تولید کے اختلاط سے تیار شدہ ٹیسٹ ٹیوب بےبی کو اسی بیوی کے رحم میں داخل کر کے اس میں بقیہ افزائش کے بعد تولید ۔ جس کو میڈیکل کی اصطلاح میں غالبا (IVF) اور (IUI) کہا جاتا ہے ۔

ان تین صورتوں میں سے پہلی دو صورتیں اختیار کرنا تو جائز نہیں البتہ تیسری صورت اس وقت اختیار کرنے کی گنجائش ہے جبکہ کسی کے ہاں فطری طریقہ سے اولاد  پیدا نہ ہو رہی ہو، اور اس مقصد کے لئے عام طریقہ علاج سے بھی کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا ہو تو ایسی صورت میں بدرجہ مجبوری تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیوب بےبی کے مذکورہ تیسرے طریقہ کو اختیار کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ اس عمل میں درج ذیل شرعی محظورات سے بچنے کا اہتمام کیا جائے :

۱- ہر مرحلے پر ستر و حجاب کا پورا پورا اہتمام کیا گیا ہو، مثلا بیوی سے مادہ تولید لینے اور تلقیح کے بعد دوبارہ رحم میں ڈالنے کا کام لیڈی ڈاکٹر سے لیا جائے ۔

۲۔ مرد سے مادہ تولید کا حصول اگر بذریعہ انجکشن ممکن ہو تو مرد ڈاکٹر بذریعہ انجکشن سے حاصل کرے، اور اگر انجکشن سے حصول ممکن نہ ہو تو مشت زنی کے بجائے اپنی بیوی سے عزل کے ذریعہ حاصل کیا جائے۔

۳۔ ہر ممکن وضروری تدابیر اختیار کی جائیں، جس سے مادہ منویہ کی تبدیلی یا اختلاط نسب کا اندیشہ نہ ہو۔

The summary of what they have mentioned is that:

1)      Masturbation can be permitted in cases of necessity. The reason for prohibition is that it is a waste of seminal fluid (hence a waste of potential life), however in the case of IVF the seminal fluid is used to create potential life, thus the reason for prohibition would not apply here. In addition, it is not necessary to resort to masturbation in order to extract the fluid, rather one should do so by means of his wife:

رد المحتار على الدر المختار (ت.1252)، ج.6، ص.272، دار الثقافة والتراث

زاد في معراج الدراية: (وعن أحمد والشافعي في القديم الترخص فيه، وفي الجديد يحرم، ويجوز أن يستمني بيد زوجته أو خادمته) اه. وسيذكر الشارح في الحدود عن الجوهرة: أنه يكره، ولعل المراد به كراهة التنزيه، فلا ينافي قول المعراج: يجوز، تأمل.

2)      Exposing the satr is definitely impermissible in normal circumstances. Despite this, the jurists have given concession in certain cases, even cases wherein the procedure undertaken is not a necessity; for example, they have given leeway in exposing the satr due to circumcision, which is sunnah and not an obligation. Therefore, if the satr is exposed in consideration of a necessity, then, a fortiori, this should also be excused.

3)      Although the procedure of IVF treatment is an unnatural one, the need to conceive a baby is a natural inclination, thus adopting an unnatural method in order to fulfil a natural inclination, the prohibition of which is unfound in the authoritative texts, should be permissible.

[2] الجامع لأحكام القرآن للقرطبي، ج.15، ص.233، مؤسسة الرسالة

هذه الآية دليل على تزويج الفقير، ولا يقول: كيف أتزوج وليس لي مال؛ فإن رزقه على الله، وقد زوج النبي ﷺ المرأة التي أتته تحب له نفسها لمن ليس له إلا إزار واحد، وليس لها بعد ذلك فسخ النكاح بالإعسار؛ لأنها دخلت عليه، وإنما يكون ذلك إذا دخلت على اليسار فخرج معسرا، أو طرأ الإعسار بعد ذلك؛ لأن الجوع لا صبر عليه. قاله علماؤنا. وقال النقاش: هذه الآية حجة على من قال: إن القاضي يفرق بين الزوجين إذا كان الزوج فقيرا لا يقدر على النفقة؛ لأن الله تعالى قال: (يغنهم الله) ولم يقل: يفرق. وهذا انتزاع ضعيف، ليست هذه الآية حكما فيمن عجز عن النفقة؛ وإنما هي وعد بالإغناء لمن تزوج فقيرا، فأم من تزوج موسرا وأعسر بالنفقة، فإنه يفرق بينهما؛ قال الله تعالى: (وإن يتفرقا يغن الله كلا من سعته) ونفحات الله تعالى مأمولة في كل حال موعود بها.

[3] شرح المجلة للأتاسي، ج. 1، ص.56، مكتبة رشيدية

المادة 22 – الضرورات تقدر بقدرها يعني كل فعل أو ترك جوز للضرورة، فالتجويز على قدرها، ولا يتجاوز عنها.

Related Articles

Back to top button